Thursday, 24 January 2019

شجرکاری کی اہمیت

شجرکاری کی اہمیت

خدا اگر دل فطرت شناس دے تجھ کو
سکوت لالہ و گل سے کلام پیدا کر

درخت انسان کے دوست ہیں اور درخت لگانا شجرکاری کہلاتا ہے. شجر کاری نہ صرف سنت رسول  صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے بلکہ ماحول کو خوبصورت اور دلکش بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے .جهاں درخت دنیا کے جانداروں کو چھاؤں فراہم کرتے ہیں وہاں ان کی خوشبو سے زمانہ مہکتا ہے. رنگ برنگ کے درخت  كبھی ریگستان کو نخلستان میں بدل دیتے ہیں تو کبھی جنگل میں منگل کا ساماں پیدا کرتے ہیں. درختوں پر بسنے والے پرندوں کی چہچہاہٹ پر فضا ماحول میں رس گھول دیتی  هے

درختوں سے انسان کو بہت سے فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں. یہ فائدے معاشی بھی ہیں اور معاشرتی بھی اگر ہم معاشی فوائد کا ذکر کریں تو درختوں سے حاصل ہونے والی لکڑی انسان کے بہت کام آتی ہے. کبھی یہ فرنیچر بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے تو کبھی جلانے کے لئے, کبھی اس کی شاخیں جانوروں كے چارے  کے طور پر استعمال ہوتی ہیں تو کبھی اس کے سوکھے پتے کھاد بنانے میں استعمال ہوتے ہیں. پھلوں کا حصول ہو یا بچوں کے کھیلنے کا میدان ہر جگه درخت ہیں انسان کے کام آتے ہیں

درختوں سے انسان کثیر زرمبادلہ بھی کماتا ہے اچھے معاشرے میں درختوں کی بہت قدر و قیمت ہوتی ہے یہ تعلیمی اور تحقیقی مقاصد کے لئے بھی استعمال ہوتے ہیں اور ادویات کی تیاری میں بھی.

شجرکاری کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ درخت زندگی کے ضمان ہے اس لئے شجرکاری کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے. قدرت نے جہاں انسان کو اپنی بیش بها  نعمتوں سے نوازا ہے, اشجار بھی انہیں نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہیں. انسان کی ان گنت ضروریات  انہیں جنگلات کی مرون منت ہیں اگر ان جنگلات کو منظر عام سے غائب کر دیا جائے تو زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا. یہ اشجار ہماری غذائی ضروریات کے علاوہ ایندھن, غلہ, پھل, پھول, ادویات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے جانوروں اور پرندوں کا مسکن ہیں.

جنگلات کا یہی حسن فطرت انسان کی سماجی نفسیاتی اور جمالیاتی زندگی کی تكمیل  کرتا ہے, درخت انسانی زندگی کے سفر میں ایک مخلص, وفادار اور معاون دوست کی طرح ہر جگہ انسان کو آرام پہنچانے کے لیے موجود ہیں
 شجرکاری سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دینی فریضہ بھی ہے

حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ '`اگر تم بستر میں مرگ پر بھی ہو اور تمہارے پاس ایک بیج ہوں تو اسے بو دو."

;بہت سے جانور سبزی خور ہوتے ہیں ان سبزی خور جانوروں کو انسان اور دیگر جاندار كھاتے ہیں اس طرح درخت اور پودوں کے ذریعے خوراک کی ایک ذنجیر وجود میں آتی ہے. اس کے علاوہ انسان ہو یا جانور سب ھی کو زندہ رہنے کیلئے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے یہ آکسیجن درختوں اور پودوں کے سوا اور کہیں سے نہیں ملتی . اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ جب سے انسان نے دنیا میں آنکھ کھولی ہے درخت اس کی اہم ترین ضروریات میں شامل رہے ہیں آج ہمارے پاس درخت گھٹتے جارہے ہیں اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ زندگی اسی طرح رواں دواں رہے


اے کاش تو سمجھ جاتا اتنی سی تو بات ہے
یہ قتل شجر اصل میں قتل حیات ہے

یا

شجرکاری کی اہمیت

درخت لگانا ایک نیک کام ہے جو ہمارے ماحول کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ نہ صرف ہمارے لئے بلکہ آئندہ نسلوں کے لئے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔

شجرکاری کی اہمیت:
ماحول کی حفاظت:
درختوں کا کٹاؤ ماحول کی تبدیلی کا ایک بڑا سبب ہے۔ اگر ہم درختوں کو کٹتے رہیں تو فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو گلوبل وارمنگ کا ایک اہم عامل ہے۔
درختوں کے ذریعے ہم زمین کی کٹاؤ کو روک سکتے ہیں اور سیلابوں کی تباہ کاری سے بچ سکتے ہیں۔

صحت کی حفاظت:
درختوں کی خوشبو سے زمانہ مہکتا ہے اور ہمیں خوشی دیتی ہے۔
درختوں کے پھل کھانے سے ہماری صحت بہتر رہتی ہے۔

معاشرتی فوائد:
درختوں کی لکڑی سے ہم فرنیچر اور دوسری چیزیں تیار کرتے ہیں۔
درختوں کے نیچے بیٹھ کر لوگ ملکوں کی معاشرتی مسائل پر بات چیت کرتے ہیں۔

مذہبی اہمیت:
درخت لگانا ایک نیک عمل ہے جو اسلامی تعلیم کے مطابق ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی درخت لگانے کو سنت قرار دیا ہے۔
ختم کرتے ہیں: شجرکاری کی اہمیت کو سمجھ کر ہمیں اپنے ماحول کی حفاظت کرنی چاہیے۔ حکومت کو بھی شجرکاری کی مہم کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ہمارے ماحول کو بچایا جا سکے۔

تعلیمی فوائد:
درختوں کے تعلیمی اہمیت بھی ہوتی ہے۔ ہم اس کے ذریعے بچوں کو درختوں کی اہمیت اور ماحول کی حفاظت کے بارے میں سکھا سکتے ہیں۔
مدارس اور کالجوں میں درختوں کے باغات قائم کرنے سے طلباء کو ماحول کی حفاظت کا علم ہوتا ہے۔

معاشی فوائد:
درختوں کی کاشت سے لوگ معاشی طور پر بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔
درختوں کے پھل، لکڑی، اور دیگر مصنوعات کی فروخت سے لوگ روزگار حاصل کرتے ہیں۔

مذہبی اہمیت:
اسلامی تعلیم کے مطابق، درخت لگانا نیک عمل ہے جو ہمیں دنیا اور آخرت کی کامیابی میں مدد دیتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی درخت لگانے کو سنت قرار دیا ہے، اور ہمیں اس پر عمل کرنا چاہیے۔

ختم کرتے ہیں:  شجرکاری کی اہمیت کو سمجھ کر ہمیں اپنے ماحول کی حفاظت کرنی چاہیے۔ حکومت کو بھی شجرکاری کی مہم کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ہمارے ماحول کو بچایا جا سکے۔


12 comments:

  1. Ik hon Muslim Haram ki pasbanii
    Essay de dyn

    ReplyDelete
  2. Pakistan mein aabi zakhair ki kami pe essay de dein

    ReplyDelete
    Replies
    1. Education is the key to success10 June 2019 at 07:00

      Assalam o alaikum,
      Till tomorrow we will update essay
      Ap kal after 8 o'clock essay (urdu) page per check kar liye ga

      Delete
    2. Ap ne kaha tha ke essay 8 baje ke baad upload mil jayega ab 10 bajne wale hain

      Delete
    3. Education is the key to success11 June 2019 at 09:45

      Tonight it will uploaded Inshallah. I have recieved it.

      Delete
  3. meri zindagi ka yaadgaar din pe essay de dein plz

    ReplyDelete
    Replies
    1. Education is the key to success20 September 2019 at 10:25

      Give me two days i will upload it

      Delete
  4. Kashmir problem per essay English or Urdu dono Mai upload kar den

    ReplyDelete
  5. Hi please important bata de please

    ReplyDelete
    Replies
    1. Education is the key to success20 December 2023 at 08:49

      Once we will start getting Guess Papers, we will upload it soon Inshallah.
      JAZAKALLAH

      Delete