Friday, 10 January 2020

Islamiat اسلامیات - For Class IX - حدیث نمبر10: ترجمہ و تشریح

Go To Index

حدیث نمبر10: ترجمہ و تشریح



تشریح:- اس حدیث میں اخلاق کی صفات سے مالا مال شخص کو کامل ترین مومن قرار دیا گیا ہے۔ اور تمام لوگوں کو دعوت عام دی گئ ہے کہ وہ بھی اچھے اخلاق اپنا کر بہترین مومن بن سکتے ہیں۔

اخلاق کی تعریف:- حسن اخلاق دراصل روز مرہ زندگی میں اللہ، اسکے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم، اپنے نفس اور مخلوق خدا کے ساتھ ایک مسلمان کے مثبت اور شریعت کے اصولوں کے مطابق طرز عمل اور رویۓ کا نام ہے۔



روز قیامت حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قرب کا ذریعہ:-  حسن اخلاق والے لوگ قیامت کے دن حضور اکم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قریب ہونگے- نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا-"قیامت کے دن میرا محبوب اور میرے قریب وہ شخص ہوگا جس کے اخلاق اخھے ہیں۔"




No comments:

Post a Comment