Search This Blog

Sunday 1 September 2019

Sindhi For Class IX - Chapter No.11 - اجرڪ - Translation

Go To Index

سبق نمبر ۱۱:  اجرڪ
ڪتاب جو سبق ​/ ​ ترجمه



اجرک کی تیاری اور چھپائی سندھ کا خاص ہنر ہے۔ اسکی تیاری میں بڑی محنت اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسکا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ اجرک چودہ مختلف مرحلوں میں سے گزر کر مکمل ہوتی ہے۔ اجرک کی چھپائی کے پانچ مراحل ہیں۔ ہر ایک مرحلے میں ٹھپے لگتے ہیں۔ اور اجرک کے مکمل ہونے تک تقریبا پچیس سو مرتبہ ٹھپے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹھپے لگتے ہیں کی تیاری میں تقریبا سولہ مصالحے استعمال ہوتے ہیں۔ ڈیزائن اور رنگ کے لحاظ سے اجرک کی قسم دس سے زیادہ ہیں اور انکے نام بھی الگ الگ ہیں۔ اجرک زیادہ تر سندھ کے جنوبی حصے والے شہروں میں بنتی ہے۔ جیسا کہ نصرپور، ٹنڈو محمد خان، کھیبر، سیکھاٹ، مٹیاری، ہالا،    بھٹ شاھ، ماتلی شمالی والے حصے میں بنتی ہے۔ پہلے ٹکھر اور مانجھند میں بھی اجرک بنتی تھی۔ لےکن یہ مرکز کب کے بند ہوچکے ہیں۔ 



رنگ کے لحاظ سے اجرک کے زیادہ تر چار رنگ ہوتے ہیں؛ سفید، کالا، سرخ اورنیلا۔ سرخ رنگ کبھی ہلکا ہوتا ہے کبھی گہرا، تو کبھی سرخی مائل براؤن ہوجاتا ہے۔  اجرک کی زمین یا سطح کا رنگ سرخ یا نیلا ہوتا ہے۔ لکیریں اور نقش و نگار ہوتے ہیں تو چھوٹے پھول پھر سفید ہوتے ہیں۔ 

اجرک کے ليے ہرک یا پاپلین کا کپڑا استعمال ہرتا ہے۔ موجودہ دور میں اجرک سے ٹائیاں، شرٹیں، اسکرٹ، غرارے، عورتوں کے کرتے اور شلواریں بھی بنائی جاتی ہیں۔ اسکے علاوہ دروازس اور کھڑکیوں کس پردے، کشن کور، میزپوش بھی اجرک سے بنائے جاتے ہیں۔ اجرک کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ کپڑوں کے کارخانوں میں بھی اجرک کے ڈیزائن کے پورے تھان تیار کئے جاتے ہیں۔ اس میں ریشمی اور باریک کپڑا بھی آجاتا ہے۔ لیکن جو خوبصورتی اصلی اجرک میں ہے وہ نقلی اجرک میں کہاں۔




No comments:

Post a Comment