Search This Blog

Sunday 7 November 2021

Islamiat (اسلامیات) For Class IX -New - Baab Awal (ب) : Mukhtasar Ayaat Ka Tarjuma o Tashree حصہ (1) - مختصر سوال و جواب

باب اول : قرآن مجید
(ب) منتخب آیات کا ترجمہ و تشریح حصہ (1)
سورة البقرة: (آیت 177)، سورة النساء: (آیت 1، 2، 4، 5)
مختصر سوال و جواب

درسی کتاب کی مشق کا حل

(الف) مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات تحریر کریں:

سوال نمبر1: مندرجہ ذیل آیات کا ترجم تحریر کریں۔
جواب: ترجمہ

آیت نمبر 1 بمعہ ترجمہ



آیت نمبر 2 بمعہ ترجمہ


سوال نمبر2: آیت لیس البر کی روشنی میں ۔ البر کے نکات تحریر کریں۔
جواب: البر - بر کے معنی ہے نیکی اور اس سے مراد اچھے کاموں کو بجا لانا ہے۔ نیکی محض ظاہری اعمال کرنے اور رسومات کے بجا لانے کا نام نہیں ہے۔ بلکہ نیکی کے اصل کام یہ ہیں:
  1. دین کے بنیادی عقائد پر ایمان لانا۔ 
  2. معاشرے میں ضرورتمندوں کے کام آنا۔
  3. اللہ تعالی کے فرائض سر انجام دینا۔
  4. معاملہ داری میں سیدھا ہونا اور
  5. دین پرثابت قدم ر ہنا۔
  6. اعمال صلہ اور صلہ رحمی سے کام لینا وغیرہ
نیکی کےکام ہیں۔ جو بھی یہ نیکی کےکام سرانجام دے گا وہ نیکوکار، بااخلاق، سچا اور پرہیزگار کہلاۓ گا۔


(ب) مندرجہ ذیل الفاظ کے معنی تحریر کریں۔
الباساء، بث، حوبا، نحلة، السفھاء

جواب: الفاظ کے معنی
  • الباساء = تکلیف
  • بث = پھلایا
  • حوبا = گناہ
  • نحلة = خوش دلی سے
  • السفھاء = نا سمجھ


سوال 3: یتامی کے اموال سے متعلق سرپرستوں کو کیا ہدایات دی گئی ہیں۔
جواب: قرآن و حدیث میں یتامي (یتیموں) کے اموال سے متعلق سرپرستوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ:
  • یتیم بچوں کی دیکھ بھال کریں
  • انکے ساتھ اچھا سلوک رکھے
  • انکے مال و ملکیت کی حفاظت کریں اور اس میں خیانت نہ کریں۔
  • انکی کوئی بھی چیز اٹھا کر اپنی ردی مال سے نہ بدلیں۔
  • نہ ہی کھانے پینے اور استعمال کرنے کے دوران، بے جا اور فضول خرچی کر کے انکا مال ہڑپ کریں۔
  • جو یتیم بچوں کے سرپرست و نگراں ہیں، یتیم بچوں کے عاقل و بالغ ہوتے ہی ورثہ کے طور پر ملا ہوا مال انکے حوالے کردیں۔
  • کسی بھی حق تلفی سے پرہیز کریں۔




7 comments:

  1. جزاک اللہ. jazak Allah

    ReplyDelete
  2. Replies
    1. Education is the key to success23 April 2024 at 14:03

      JAZAKALLAH

      Delete
  3. Thank you so much to give us Q answer and they re so meaningful

    ReplyDelete
    Replies
    1. Education is the key to success3 October 2024 at 10:39

      JAZAKALLAH

      Delete
  4. I appriciate this website owner

    ReplyDelete
    Replies
    1. Education Is the Key to Success10 October 2024 at 10:18

      JAZAKALLAH

      Delete