Go To Index
Unit 01: Trustworthiness And Tolerance
(قابل اعتماد اور رواداری)
English (C)
For Class XII (All Groups)
Urdu Translation
The Devoted Friend (By Oscar Wilde)
ایک مخلص دوست (آسکر وائلڈ)
Once upon a time there was an honest little fellow named Hans. He lived in a tiny cottage all by himself, and every day he worked in his garden. In all the country-side there was no garden so lovely as his. Sweet-william grew there, and Gilly-flowers, and Shepherds'- purses, and Fair-maids of France. There were damask Roses, and yellow Roses, lilac Crocuses, and gold, purple Violets and white. Columbine and Lady smock, Marjoram and Wild Basil, the Cowslip and the Flower-de-luce, the Daffodil and the Clove-Pink bloomed or blossomed in their proper order as the months went by, one flower taking another flower's place, so that there were always beautiful things to look at, and pleasant odours to smell.:اردو ترجمہ
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک ایماندار سا چھوٹا لڑکا تھا جس کا نام ہینس تھا۔ وہ ایک ننھے سے کٹیا میں اکیلا رہتا تھا اور ہر دن اپنے باغ میں کام کرتا تھا۔ سارے دیہی علاقے میں اس جیسا خوبصورت باغ کہیں نہ تھا۔ وہاں سویٹ ولیم، شب بو کا پودا، شیفرڈاز پرس، اور فئیر میڈز آف فرانس اگتے تھے۔ ڈیمسک گلاب، پیلے گلاب، لیلیک کرو کسر، سنہری، جامنی اور سفید رنگ کے وائلٹس موجود تھے۔ کولمبائن، لیڈی اسموک، مار جورم اور جنگلی تلسی, گیندے کا پھول اور فلاور ڈی لوس، آبی نرگس اور کلو-پنک سب اپنی مناسب ترتیب سے کھلتے تھے۔ جیسے جیسے مہینے گزرتے ، ایک پھول دوسرے پھول کی جگہ لے لیتا، تا کہ ہمیشہ دیکھنے کے لیے خوبصورت چیزیں اور سونگھنے کے لیے خوشبوئیں موجود رہتیں.Little Hans had a great many friends, but the most devoted friend of all was big Hugh the Miller. Indeed, so devoted was the rich Miller to little Hans, that he would never go by his garden without leaning over the wall and plucking a large nosegay, or a handful of sweet herbs, or filling his pockets with plums and cherries if it was the fruit season. "Real friends should have everything in common," the Miller used to say, and little Hans nodded and smiled, and felt very proud of having a friend with such noble ideas.
:اردو ترجمہ
چھوٹے ہینس کے بہت سارے دوست تھے، لیکن ان سب میں سب سے زیادہ وفادار دوست بڑا ہو تھا، جو کہ ایک آٹا پیسنے والا تھا (ملر)۔ در حقیقت امیر ملر چھوٹے ہینس کے ساتھ اتنا وفادار تھا کہ وہ کبھی بھی اس کے باغ کے پاس سے گزرے بغیر نہ جاتا۔ باغ کی دیوار پر جھک کر یا تو پھولوں کا ایک بڑا گلدستہ توڑ لیتا، یا میٹھی جڑی بوٹیوں کی ایک مٹھی بھر لیتا، یا اگر پھلوں کا موسم ہوتا تو اپنے جیبیں آلو بخاروں اور چیریوں سے بھر لیتا."سچے دوستوں کو ہر چیز میں شریک ہونا چاہیے"، ملر کہا کر تا تھا، اور چھوٹا ہینس سر ہلا کر مسکراتا، اور اپنے ایسے عظیم خیالات رکھنے والے دوست پر بڑا فخر محسوس کرتا۔Sometimes, indeed, the neighbours thought it strange that the rich Miller never gave little Hans anything in return, though he had a hundred sacks of flour stored away in his mill, and six milch cows, and a large flock of woolly sheep; but Hans never troubled his head about these things, and nothing gave him greater pleasure than to listen to all the wonderful things the Miller used to say about the unselfishness of true friendship.
:اردو ترجمہ
کبھی کبھی ہمسائیوں کو یہ عجیب لگتا تھا کہ امیر ملر کبھی بھی چھوٹے ہینس کو کچھ واپس کیوں نہیں دیتا۔ حالانکہ اس کے چکی میں آٹے کی سو بوریاں ذخیرہ تھیں اور کچھ دودھ دینے والی گائیں تھیں، اور اون والے بھیٹروں کا ایک بڑا ریوڑ تھا، مگر ہینس نے کبھی ان باتوں کی پرواہ نہیں کی، اور اسے سب سے زیادہ خوشی اس وقت ملتی تھی جب وہ ان زبردست باتوں کو سنتا جو ملر سچی دوستی کی بے غرضی کے بارے میں کہا کرتا تھا۔So little Hans worked away in his garden. During the spring, the summer, and the autumn he was very happy, but when the winter came, and he had no fruit or flowers to bring to the market, he suffered a good deal from cold and hunger, and often had to go to bed without any supper but a few dried pears or some hard nuts. In the winter, also, he was extremely lonely, as the Miller never came to see him then.
:اردو ترجمہ
چنانچہ چھوٹا ہینس اپنے باغ میں محنت کرتا رہا بہار، گرمی اور خزاں کے موسم میں وہ بہت خوش رہتا تھا لیکن جب سردی آتی، اور اس کے پاس بازار لے جانے کو نہ کوئی پھل ہوتا نہ پھول، تو وہ سردی اور بھوک کی شدت سے بہت پریشان ہوتا، اور اکثر اسے رات کا کھانا کھائے بغیر سونا پڑتا، بس چند خشک ناشپاتیاں یا کچھ سخت گریاں ہی اس کا کھانا ہوتیں۔ سردیوں میں وہ بے حد تنہا بھی ہوجاتا، کیونکہ ملر اس وقت اُسے دیکھنے کبھی نہیں آتا تھا۔"There is no good in my going to see little Hans as long as the snow lasts," the Miller used to say to his wife, "for when people are in trouble they should be left alone, and not be bothered by visitors.
:اردو ترجمہ
"جب تک برف پڑرہی ہے، چھوٹے ہینس سے ملنے جانے کا کوئی فائدہ نہیں،" ملر اپنی بیوی سے کہا کرتا، "کیونکہ جب لوگ مشکل میں ہوتے ہیں تو انہیں اکیلا چھوڑ دینا چاہیے نہ کہ مہمانوں کی آمد سے تنگ کیا جائے۔""That at least is my idea about friendship, and I am sure I am right. So I shall wait till the spring comes, and then I shall pay him a visit, and he will be able to give me a large basket of primroses and that will make him so happy."
:اردو ترجمہ
"کم از کم دوستی کے بارے میں میری یہی رائے ہے، اور مجھے یقین ہے کہ میں درست ہوں۔ لہذا اسں بہار کے آنے تک انتظار کروں گا، اور پھر میں اس سے ملتے جاؤں گا، اور وہ مجھے پرائم روز (پھولوں) کی ایک بڑی ٹوکری دے سکے گا، اور اس سے اسے بہت خوشی ہوگی۔""You are certainly very thoughtful about others," answered the Wife, as she sat in her comfortable arm-chair by the big pine-wood fire: "very thoughtful indeed. It is quite a treat to hear you talk about friendship. I am sure the clergyman himself could not say such beautiful things as you do, though he does live in a three-storied house, and wear a gold ring on his little finger."
:اردو ترجمہ
"یقینا تم دوسروں کے بارے میں بہت ہی خیال رکھنے والے ہو،" بیوی نے جواب دیا، جب وہ آرام دہ کرسی پر بڑے صنوبر کی لکڑی سے چلتے ہوئے الاؤ کے پاس بیٹھی ہوئی تھی. " واقعی بہت ہی خیال رکھنے والے۔ دوستی کے بارے میں تمہاری باتیں سنتی تو جیسے کسی نعمت سے کم نہیں۔ مجھے یقین ہے کہ پادری صاحب خود بھی اتنی خوبصورت باتیں نہ کہہ سکیں، حالانکہ وہ تین منزلہ مکان میں رہتے ہیں اور ان کی چھوٹی انگلی میں سونے کی انگوٹھی بھی ہے۔ ""But could we not ask little Hans up here?" said the Miller's youngest son. "If poor Hans is in trouble I will give him half my porridge, and show him my white rabbits."
:اردو ترجمہ
"لیکن کیا ہم چھوٹے ہینس کو یہاں نہیں لا سکتے؟" ملر کے سب سے چھوٹے بیٹے نے کہا۔ "اگر بے چارہ ہینس کسی مشکل میں ہے تو میں اسے اپنا آدھا دلیہ دے دوں گا، اور اسے اپنے سفید خرگوش بھی دکھاؤں گا.""What a silly boy you are!" cried the Miller, "I really don't know what is the use of sending you to school. You seem not to learn anything. Why, if little Hans came up here, and saw our warm fire, and our good supper, and our great cask of red wine, he might get envious, and envy is a most terrible thing, and would spoil anybody's nature. I certainly will not allow Hans' nature to be spoiled. I am his best friend, and I will always watch over him, and see that he is not led into any temptations. Besides, if Hans came here, he might ask me to let him have some flour on credit, and that I could not do. Flour is one thing, and friendship is another, and they should not be confused. Why, the words are spelt differently, and mean quite different things. Everybody can see that."
:اردو ترجمہ
" کیا ہی بے وقوف لڑکے ہو تم !"ملر چلایا۔ "واقعی مجھے سمجھ نہیں آتی کہ تمہیں اسکول بھیجنے کا کیا فائدہ ہے۔ لگتا ہے تم وہاں کچھ سکھتے ہی نہیں۔ ارے بھئی، اگر چھوٹا ہینس یہاں آگیا، اور اس نے ہماری گرم آگ، اچھا سا کھانا، اور سرخ شراب کا بڑا پیپا دیکھا، تو وہ حسد کرنے لگے گا، اور حسد بہت ہی خطر ناک چیز ہے، جو کسی کی بھی فطرت کو بگاڑ سکتی ہے۔ میں تو ہر گز یہ اجازت نہیں دوں گا کہ ہینس کی فطرت خراب ہو۔ میں اس کا سب سے اچھا دوست ہوں، اور ہمیشہ اس پر نظر رکھوں گا تاکہ وہ کسی بھی آزمائش میں نہ پڑے۔ پھر یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ اگر وہ یہاں آیا ، تو ہ مجھ سے آٹے کی ادھار مانگ لے، اور یہ تو میں ہر گز نہیں کر سکتا۔ آٹا ایک چیز ہے، اور دوستی دو سری ان دونوں کو آپس میں نہیں ملانا چاہیے۔ ارے، ان دونوں لفظوں کی املا بھی الگ ہے، اور مطلب بھی بالکل مختلف ا یہ تو ہر کوئی سمجھ سکتا ہے۔""How well you talk!" said the Miller's Wife, pouring herself out a large glass of warm ale; "really I feel quite drowsy. It is just like being in church."
:اردو ترجمہ
" " کیا خوب باتیں کرتے ہو!" ملر کی بیوی نے کہا، جب وہ اپنے لیے گرم ایل کا ایک بڑا گلاس انڈیل رہی تھی۔ "واقعی مجھے تو نیند ہی آنے لگی ہے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے کوئی گرجے میں بیٹھا ہو۔"Lots of people act well," answered the Miller; "but very few people talk well, which shows that talking is much the more difficult thing of the two, and much the finer thing also"; and he looked sternly across the table at his little son, who felt so ashamed of himself that he hung his head down, and grew quite scarlet, and began to cry into his tea.
:اردو ترجمہ
"بہت سے لوگ اچھے کام کرتے ہیں،" ملر نے جواب دیا، "مگر بہت کم لوگ اچھا بولتے ہیں۔ اور یہی ظاہر کرتا ہے کہ بولنا دونوں میں زیادہ مشکل کام ہے اور زیادہ اعلی بھی۔" یہ کہہ کر اس نے میز کے پار اپنے چھوٹے بیٹے کی طرف سختی سے دیکھا، جو اتنا شرمندہ ہوا کہ اس نے نظریں جھکا لیں، اس کا چہرہ سرخ ہو گیا، اور وہ چپکے سے اپنی چائے میں روتا رہا.As soon as the winter was over, and the primroses began to open their pale yellow stars, the Miller said to his wife that he would go down and see little Hans.
:اردو ترجمہ
جیسے ہی سردی کا موسم ختم ہوا، اور پراتم روز نے اپنے پھیکے زرد ستارے جیسے پھول کھلانے شروع کیے، ملر نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ اب نیچے جا کر چھوٹے ہینس سے ملے گا۔"Why, what a good heart you have!" cried his wife, "you are always thinking of others. And mind you take the big basket with you for the flowers."
:اردو ترجمہ
"ارے تمہارا دل تو کتنا نیک ہے؟" اس کی بیوی پکار اٹھی, "تم تو ہمیشہ دوسروں کا ہی خیال رکھتے ہو۔ اور دیکھنا، پھولوں کے لیے بڑی ٹوکری ساتھ لے جانا نہ بھولنا."So the Miller tied the sails of the windmill together with a strong iron chain, and went down the hill with the basket on his arm.
:اردو ترجمہ
چناچہ ملر نے آٹے کی چکی کے پر ایک مضبوط لوہے کی زنجیر سے باندھ دیے اور بازو پر ٹوکری لٹکائے پہاڑی سے نیچے اتر گیا."Good morning, little Hans," said the Miller.
:اردو ترجمہ
"صبح بخیر، چھوٹے ہینس، " ملر نے کہا۔"Good morning," said Hans, leaning on his spade, and smiling from ear to ear.
:اردو ترجمہ
"صبح بخیر،" ہینس نے کہا، اپنی کھرپی پر جھکتے ہوئے، اور کانوں تک مسکراتے ہوئے۔"And how have you been all the winter?" said the Miller.
:اردو ترجمہ
"اور ساری سردیوں میں تمہارا حال کیسا رہا؟ " ملر نے کہا۔"Well, really," cried Hans, "it is very good of you to ask, very good indeed. I am afraid I had rather a hard time of it, but now the spring has come, and I am quite happy, and all flowers are doing well."
:اردو ترجمہ
" ا رے واقعی!" ہینس پکارا " یہ آپ کی بہت مہربانی ہے کہ آپ نے پوچھا، واقعی بہت مہربانی. سچ تو یہ ہے کہ سردیوں کا وقت کچھ مشکل میں گزرا، لیکن اب چونکہ بہار آ چکی ہے، تو میں بہت خوش ہوں، اور میرے سارے پھول بھی خوب پنپ رہے ہیں۔""We often talked of you during the winter, Hans," said the Miller, "and wondered how you were getting on." "That was kind of you," said Hans, "I was half afraid you had forgotten me."
:اردو ترجمہ
"ہم سردیوں کے دوران اکثر تمہار اذکر کرتے رہے، ہینس،" ملر نے کہا، "اور سوچتے تھے کہ تمہارا وقت کیسا گزر رہا ہوگا۔" "یہ آپ کی بڑی مہربانی ہے، " ہینس نے کہا : " مجھے تو آدھا ڈر لگنے لگا تھا کہ شاید آپ مجھے بھول چکے ہوں گے۔""Hans, I am surprised at you," said the Miller: "friendship never forgets. That is the wonderful thing about it, but I am afraid you don't understand the poetry of life. How lovely your primroses are looking, by-the-bye!"
:اردو ترجمہ
"ہینس، تم پر مجھے حیرت ہو رہی ہے ،" ملر نے کہا ؟ "دوستی کبھی نہیں بھولتی ... یہی تو اس کی خوبصورتی ہے۔ مگر مجھے ڈر ہے کہ تم زندگی کی شاعری کو سمجھتے ہی نہیں۔ ویسے، تمہارے پر ائم روز تو بہت خوبصورت لگ رہے ہیں!""They are certainly very lovely," said Hans, "and it is a most lucky thing for me that I have so many. I am going to bring them into the market and sell them to the Burgomaster's daughter, and buy back my wheelbarrow with the money."
:اردو ترجمہ
" بے شک یہ واقعی بہت خوبصورت ہیں،" ہینس نے کہا، " اور یہ میرے لیے بڑی خوش نصیبی کی بات ہے کہ میرے پاس اتنے زیادہ ہیں۔ میں انہیں بازار لے جارہا ہوں تاکہ میئر کی بیٹی کو بیچ سکوں، اور اُس رقم سے اپنی ریڑھی واپس خرید لوں۔""Buy back your wheelbarrow? You don't mean to say you have sold it? What a very stupid thing to do!"
:اردو ترجمہ
"اپنی ریڑھی دوبارہ خریدنا چاہتے ہو؟ کیا واقعی تم نے اسے بیچ دیا تھا؟ یہ تو بہت ہی بے وقوفی کا کام تھا !""Well, the fact is," said Hans, "that I was obliged to. You see the winter was a very bad time for me, and I really had no money at all to buy bread with. So I first sold the silver buttons of my Sunday coat, and then I sold my silver chain, and then I sold my big pipe, and at last I sold my wheelbarrow. But I am going to buy them all back again now.."
:اردو ترجمہ
"اصل بات یہ ہے، " ہینس نے کہا، "کہ مجھے مجبوری میں ایسا کرنا پڑا۔ دیکھیں، سردیوں کا وقت میرے لیے بہت مشکل تھا، اور میرے پاس تو روٹی خریدنے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے۔ تو پہلے میں نے اپنے اتوار والے کوٹ کے چاندی کے بٹن بچے، پھر اپنی چاندی کی زنجیر بچی اس کے بعد اپنی بڑی پائپ، اور آخر میں ریڑھی بھی بیج دی۔ لیکن اب میں یہ سب دوبارہ خریدنے والا ہوں۔""Hans," said the Miller, "I will give you my wheelbarrow. It is not in very good repair; indeed, one side is gone, and there is something wrong with the wheel-spokes; but in spite of that I will give it to you. I know it is very generous of me, and a great many people would think me extremely foolish for parting with it, but I am not like the rest of the world. I think that generosity is the essence of friendship, and, besides, I have got a new wheelbarrow for myself. Yes, you may set your mind at ease, I will give you my wheelbarrow."
:اردو ترجمہ
" ہینس، "ملر نے کہا، "میں تمہیں اپنی ریڑھی دے دوں گا۔ یہ زیادہ اچھی حالت میں تو نہیں ہے، سچ کہوں تو ایک طرف سے ٹوٹی ہوئی ہے، اور پہیے کی تیلیوں میں بھی کچھ مسئلہ ہے؛ لیکن اس کے باوجود میں تمہیں دے رہا ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ یہ میری طرف سے بہت سخاوت کی بات ہے، اور بہت سے لوگ مجھے بیوقوف سمجھیں گے کہ میں اسے دے رہا ہوں، مگر میں دنیا والوں جیسا نہیں ہوں۔ میرے نزدیک سخاوت ہی دوستی کی اصل روح ہے۔ اور ویسے بھی، میں نے اپنے لیے نئی ریڑھی لے لی ہے۔ ہاں، تم بے فکر ہو جاؤ میں تمہیں اپنی ریڑھی دے دوں گا۔""Well, really, that is generous of you," said little Hans, and his funny round face glowed all over with pleasure. "I can easily put it in repair, as I have a plank of wood in the house."
:اردو ترجمہ
" ارے واقعی، یہ تو آپ کی بڑی فیاضی ہے ،" چھوٹے ہینس نے کہا، اور اس کا گول سا معصوم چہرہ خوشی سے جگمگا اٹھا۔ "میں تو اسے آسانی سے ٹھیک کر سکتا ہوں، کیونکہ میرے پاس گھر میں ایک لکڑی کا تختہ رکھا ہے۔""A plank of wood!" said the Miller; "why, that is just what I want for the roof of my barn. There is a very large hole in it, and the corn will all get damp if I don't stop it up. How lucky you mentioned it! It is quite remarkable how one good action always breeds another. I have given you my wheelbarrow, and now you are going to give me your plank. Of course, the wheelbarrow is worth far more than the plank, but true friendship never notices things like that. Pray get it at once, and I will set to work at my barn this very day."
:اردو ترجمہ
"ایک لکڑی کا تختہ ! " ملر نے کہا: " ارے، یہی تو مجھے اپنی بھوسے کی کوٹھری کی چھت کے لیے چاہیے! اس میں ایک بہت بڑا سوراخ ہے، اور اگر میں نے اُسے بند نہ کیا تو سارا اناج نم ہو جائے گا۔ کتنی خوش قسمتی ہے کہ تم نے اس کا ذکر کر دیا واقعی حیرت انگیز بات ہے کہ ایک نیکی دوسری نیکی کو جنم دیتی ہے۔ میں نے تمہیں اپنی ریڑھی دی، اور اب تم مجھے اپنا تختہ دے رہے ہو۔ ظاہر ہے، ریڑھی کی قیمت تختے سے کہیں زیادہ ہے، لیکن سچی دوستی ایسی باتوں پر دھیان نہیں دیتی۔ خدا کے لیے فورا جا کر لے آؤ تا کہ میں آج ہی اپنی کوٹھری پر کام شروع کر سکوں۔ ""Certainly," cried little Hans, and he ran into the shed and dragged the plank out.
:اردو ترجمہ
"ضرور ! " چھوٹے ہینس نے جوش سے کہا، اور وہ بھاگ کر شیڈ میں گیا اور لکڑی کا تختہ گھسیٹتا ہوا باہر لے آیا۔"It is not a very big plank," said the Miller, looking at it, "and I am afraid that after I have mended my barn-roof there won't be any left for you to mend the wheelbarrow with; but, of course, that is not my fault. And now, as I have given you my wheelbarrow, I am sure youn would like to give me some flowers in return. Here is the basket, and mind you fill it quite full."
:اردو ترجمہ
"یہ تختہ کچھ خاص بڑا نہیں ہے،" ملر نے اسے غور سے دیکھتے ہوئے کہا، " اور مجھے ڈر ہے کہ جب میں اپنی کوٹھری کی چھت ٹھیک کرلوں گا، تو شاید تمہارے پاس ریڑھی کی مرمت کے لیے کچھ بھی باقی نہ بچے۔ لیکن ظاہر ہے، یہ میری غلطی تو نہیں ہے۔ اور اب چونکہ میں نے تمہیں اپنی ریڑھی دے دی ہے، تو مجھے یقین ہے کہ تم بدلے میں مجھے کچھ پھول دینا پسند کروگے۔ یہ رہی ٹوکری، اور دھیان رہے کہ اسے مکمل بھر دینا۔ ""Quite full?" said little Hans, rather sorrowfully, for it was really a very big basket, and he knew that if he filled it he would have no flowers left for the market and he was very anxious to get his silver buttons back.
:اردو ترجمہ
"پوری بھر دوں ؟ " چھوٹے ہینس نے کچھ افسردگی سے کہا، کیونکہ وہ ٹوکری واقعی بہت بڑی تھی، اور وہ جانتا تھا کہ اگر اس نے اسے بھر دیا، تو اس کے پاس بازار لے جانے کے لیے کوئی پھول نہیں بچیں گے حالانکہ وہ اپنے چاندی کے بٹن واپس خریدنے کے لیے بہت بے چین تھا۔"Well, really," answered the Miller, "as I have given you my wheelbarrow, I don't think that it is much to ask you for a few flowers. I may be wrong, but I should have thought that friendship, true friendship, was quite free from selfishness of any kind."
:اردو ترجمہ
" ارے بھئی، واقعی ! " ملر نے جواب دیا، " جب میں تمہیں اپنی ریڑھی دے چکا ہوں، تو میر اخیال ہے کہ چند پھول مانگ لینا کوئی بڑی بات تو نہیں۔ ہو سکتا ہے میں غلط ہوں، لیکن میرا تو یہی مانا ہے کہ دوستی.... سچی دوستی ہر قسم کی خود غرضی سے پاک ہوتی ہے۔""My dear friend, my best friend," cried little Hans, "you are welcome to all the flowers in my garden. I would much sooner have your good opinion than my silver buttons, any day", and he ran and plucked all his pretty primroses, and filled the Miller's basket.
:اردو ترجمہ
"میرے عزیز دوست، میرے سب سے اچھے دوست !" چھوٹے ہینس نے پکارا "میرے باغ کے تمام پھول آپ کے لیے حاضر ہیں۔ مجھے تو کسی بھی دن آپ کی نیک رائے اپنے چاندی کے بٹنوں سے زیادہ عزیز ہے!""Good-bye, little Hans," said the Miller, as he went up the hill with the plank on his shoulder and the big basket in his hand.
:اردو ترجمہ
"خداحافظ ، چھوٹے ہینس، " ملر نے کہا، جب وہ کندھے پر تختہ رکھے اور ہاتھ میں بڑی ٹوکری اٹھائے پہاڑی پر چڑھتا گیا۔"Good-bye," said little Hans, and he began to dig away quite merrily, he was so pleased about the wheelbarrow.
:اردو ترجمہ
"خداحافظ، ” چھوٹے ہینس نے کہا، اور خوشی خوشی دوبارہ کھدائی میں لگ گیا، کیو نکہ وہ ریڑھی کے بارے میں بہت خوش تھا.The next day he was nailing up some honeysuckle against the porch, when he heard the Miller's voice calling to him from the road. So he jumped off the ladder, and ran down the garden, and looked over the wall.
:اردو ترجمہ
اگلے دن وہ اپنی جھوپڑی کے دروازے کے پاس شہتوت کی بیل کیلوں سے ٹانک رہا تھا کہ اسے سڑک سے ملر کی آواز سنائی دی۔ چنانچہ وہ فورا سیڑ ھی سے نیچے اترا، باغ کی طرف دوڑا، اور دیوار کے اوپر سے جھانک کر دیکھا۔There was the Miller with a large sack of flour on his back.
:اردو ترجمہ
وہاں ملر کھڑ ا تھا، جس کی پیٹھ پر آٹے کی ایک بڑی بوری لدی ہوئی تھی۔"Dear little Hans," said the Miller, "would you mind carrying this sack of flour for me to market?"
:اردو ترجمہ
"پیارے چھوٹے ہینس"، ملر نے کہا، "کیا تم برا تو نہ مانو گے اگر یہ آٹے کی بوری میرے لیے بازار تک لے جاؤ؟""Oh, I am so sorry," said Hans, "but I am really very busy to-day. I have got all my creepers to nail up, and all my flowers to water, and all my grass to roll."
:اردو ترجمہ
"اوہ، مجھے بہت افسوس ہے"، اس نے کہا، " لیکن آج میں واقعی بہت مصروف ہوں، مجھے اپنی ساری بیلیں کیلوں سے ٹا نکنی ہیں، سارے پھولوں کو پانی دینا ہے، اور ساری گھاس ہموار کرنی ہے""Well, really," said the Miller, "I think that, considering that I am going to give you my wheelbarrow, it is rather unfriendly of you to refuse."
:اردو ترجمہ
"ارے واقعی !" ملر نے کہا، "میری رائے میں، جب میں تمھیں اپنی ریڑھی دینے جارہا ہوں، تو تمہارا انکار کرنا کچھ زیادہ دوستانہ بات نہیں ہے۔""Oh, don't say that," cried little Hans, "I wouldn't be unfriendly for the whole world"; and he ran in for his cap, and trudged off with the big sack on his shoulders.
:اردو ترجمہ
" اوہ ایسا مت کہیں !" چھوٹے ہینس نے پکارا، " میں ساری دنیا کے بدلے بھی بے وفائی نہیں کرنا چاہوں گا." یہ کہہ کر وہ دوڑ کر اپنی ٹوپی لینے گیا، اور آٹے کی بھاری بوری کندھے پر اٹھائے چل پڑا۔It was a very hot day, and the road was terribly dusty, and before Hans had reached the sixth milestone he was so tired that he had to sit down and rest. However, he went on bravely, and as last he reached the market.
:اردو ترجمہ
وہ دن بہت گرم تھا، اور سڑک پر سخت گردو غبار تھا، اور ہینس ابھی چھٹے سنگ میل تک ہی پہنچا تھا کہ اتنی تھکن ہو گئی کہ اُسے بیٹھ کر کچھ دیر آرام کرنا پڑا۔ تاہم، اس نے ہمت نہیں ہاری، اور آخر کار وہ بازار پانچ ہی گیا۔After he had waited there some time, he sold the sack of flour for a very good price, and then he returned home at once, for he was afraid that if he stopped too late he might meet some robbers on the way.
:اردو ترجمہ
کچھ دیر وہاں انتظار کرنے کے بعد ، اُس نے آٹے کی بوری بہت اچھے داموں میں بیچ دی، اور فوراً وا پس گھر کی طرف روانہ ہو گیا، کیونکہ ایسے ڈر تھا کہ اگر وہ زیادہ دیر رک گیا تو راستے میں کہیں ڈاکو نہ مل جائیں."It has certainly been a hard day," said little Hans to himself as he was going to bed, "but I am glad I did not refuse the Miller, for he is my best friend, and, besides, he is going to give me his wheelbarrow."
:اردو ترجمہ
"یقینا آج کا دن بہت سخت گزرا، " چھوٹے ہینس نے اپنے آپ سے کہا جب وہ سونے جارہا تھا، مگر مجھے خوشی ہے کہ میں نے ملر کو انکار نہیں کیا، کیو نکہ وہ میرا اسب سے اچھا دوست ہے۔ اور ویسے بھی، وہ مجھے اپنی ریڑھی دینے والا ہے۔Early the next morning the Miller came down to get the money for his sack of flour, but little Hans was so tired that he was still in bed.
:اردو ترجمہ
اگلی صبح سویرے ہی ملر آٹے کی بوری کی رقم لینے آگیا، لیکن چھوٹا ہینس اتنا تھکا ہوا تھا کہ ابھی تک بستر میں ہی پڑا تھا۔"Upon my word," said the Miller, "you are very lazy. Really, considering that I am going to give you my wheelbarrow, I think you might work harder. Idleness is a great sin, and I certainly don't like any of my friends to be idle or sluggish. You must not mind my speaking quite plainly to you. Of course I should not dream of doing so if I were not your friend. But what is the good of friendship if one cannot say exactly what one means? Anybody can say charming things and try to please and to flatter, but a true friend always says unpleasant things, and does not mind giving pain. Indeed, if he is a really true friend he prefers it, for he knows that then he is doing good."
:اردو ترجمہ
"سچ کہوں تو ، " ملر نے کہا، " تم بہت ہی مست ہو ۔ واقعی ، جب میں تمہیں اپنی ریڑھی دینے والا ہوں، تو مجھے لگتا ہے کہ تمہیں کچھ زیادہ محنت کرنی چاہیے۔ ستی ایک بڑا گناہ ہے، اور مجھے تو یہ ہر گز پسند نہیں کہ میرے دوست سست یا پاگل ہو۔ مجھے امید ہے کہ تم میری بات صاف صاف کہنے کا برا نہیں مانو گے۔ ظاہر ہے، اگر میں تمہارا دوست نہ ہوتا تو کبھی ایسا نہ کہتا۔ لیکن اگر انسان اپنی بات کھل کر نہ کہہ سکے تو دوستی کا فائدہ ہی کیا؟ اچھی اچھی باتیں تو ہر کوئی کر لیتا ہے، خوشامد اور دل جوئی بھی سب کو آتی ہے، مگر ایک سچا دوست وہی ہوتا ہے جو کڑوی بات کہنے سے نہ گھبر ائے، اور تکلیف دینے میں بھی جھجک نہ کرے۔ بلکہ اگر وہ واقعی سچا دوست ہو، تو اُسے یہی کرنے میں خوشی ملتی ہے۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ وہ تمہاری بھلائی کے لیے ایسا کر رہا ہے۔""I am very sorry," said little Hans, rubbing his eyes and pulling off his night-cap, "but I was so tired that I thought I would lie in bed for a little time, and listen to the birds singing. Do you know that I always work better after hearing the birds sing?"
:اردو ترجمہ
"مجھے بہت افسوس ہے"، چھوٹے ہینس نے آنکھیں ملتے اور اپنی سوتی ٹوپی اتارتے ہوئے کہا، "لیکن میں اتنا تھکا ہوا تھا کہ سوچا تھوڑی دیر بستر میں لیٹ کر پرندوں کی چہچہاہٹ سن لوں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ میں ہمیشہ پرندوں کی آواز سننے کے بعد زیادہ اچھا کام کرتا ہوں ؟""Well, I am glad of that," said the Miller, clapping little Hans on the back, "for I want you to come up to the mill as soon as you are dressed, and mend my barn-roof for me."
:اردو ترجمہ
"اچھا، یہ سن کر مجھے خوشی ہوئی" ، ملر نے کہا، اور چھوٹے ہینس کی پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے بولا، "کیونکہ جیسے ہی تم تیار ہو جاؤ، میں چاہتا ہوں کہ تم او پر چکی پر آؤ اور میری کو ٹھری کی چھت کی مرمت کر دو۔"Poor little Hans was very anxious to go and work in his garden, for his flowers had not been watered for two days, but he did not like to refuse the Miller, as he was such a good friend to him.
:اردو ترجمہ
بیچارا چھوٹا ہینس اپنے باغ میں کام کرنے کے لیے بڑا فکر مند تھا، کیونکہ اس کے پھول دو دنوں سے پانی کے بغیر تھے، لیکن اس نے ملر کو انکار کر نا پسند نہیں کیا، کیو نکہ وہ اس کا بہت اچھا دوست تھا۔"Do you think it would be unfriendly of me if I said I was busy?" he inquired in a shy and timid voice.
:اردو ترجمہ
"کیا آپ کو لگتا ہے کہ اگر میں کہوں کہ میں مصروف ہوں تو یہ بے وفائی ہو گی ؟" اس نے شرمیلے اور ہچکچاتے ہوئی آواز میں پوچھا۔Well, really," answered the Miller, "I do not think it is much to ask of you, considering that I am going to give you my wheelbarrow; but of course if you refuse I will go and do it myself." "Oh! On no account," cried little Hans and he jumped out of bed, and dressed himself, and went up to the barn.
:اردو ترجمہ
"ارے واقعی ! " ملر نے جواب دیا، " مجھے نہیں لگتا کہ یہ تم سے کچھ مانگنا زیادتی ہوگی، خاص طور پر جب میں تمہیں اپنی ریڑھی دے رہا ہوں۔ لیکن اگر تم انکار کر دو تو میں خود ہی جا کر کر دوں گا۔" "اوہ! کوئی وجہ نہیں،" ننھے ہینس نے کہا اور وہ بستر سے چھلانگ لگا کر خود کو تیار کر کے گودام میں چلا گیا۔He worked there all day long, till sunset, and at sunset the Miller came to see how he was getting on. "Have you mended the hole in the roof yet, little Hans?" cried the Miller in a cheery voice. "It is quite mended," answered little Hans, coming down the ladder.
:اردو ترجمہ
اس نے سارا دن وہاں کام کیا، غروب آفتاب تک، اور غروب آفتاب کے وقت ملر یہ دیکھنے آیا کہ وہ کیسا کام کر رہا ہے۔ " کیا تم نے چھت کے سوراخ کو ٹھیک کر دیا ہے، چھوٹے ہینس ؟" ملر نے خوشگوار آواز میں پوچھا۔ " جی ہاں، بالکل ٹھیک کر دیا ہے، " چھوٹے ہینس نے سیڑھی سے نیچے آتے ہوئے جواب دیا۔"Ah!" said the Miller, "there is no work so delightful as the work one does for others."
:اردو ترجمہ
"آہ!" ملر نے کہا، "کوئی کام اتنا خوشگوار نہیں ہوتا جتنا کام دوسروں کے لیے کیا جائے۔""It is certainly a great privilege to hear you talk," answered little Hans, sitting down, and wiping his forehead, "a very great privilege. But I am afraid I shall never have such beautiful ideas as you have."
:اردو ترجمہ
"یقینا آپ کی باتیں سنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے"، چھوٹے ہینس نے بٹھتے ہوئے اور پیشانی سے پسینہ پونچھتے ہوئے کہا، "واقعی بہت بڑا اعزاز۔ مگر مجھے ڈر ہے کہ میرے پاس آپ جیسی خوبصورت سوچ کبھی نہیں ہو گی۔""Oh! they will come to you," said the Miller, "but you must take more pains. At present you have only the practice of friendship; some day you will have the theory also."
:اردو ترجمہ
"اوہ اوہ تمہارے پاس ضرور آئیں گے"، ملر نے کہا، "لیکن تمہیں زیادہ محنت کرنی ہوگی۔ ابھی تمہارے پاس صرف دوستی کی مشتق ہے؛ کسی دن تمہارے پاس اس کا نظریہ بھی ہو گا۔""Do you really think I shall?" asked little Hans.
:اردو ترجمہ
"کیا آپ واقعی سوچتے ہیں کہ میں ایسا ہوگا؟" چھوٹے ہینس نے پوچھا۔""I have no doubt of it," answered the Miller, "but now that you have mended the roof, you had better go home and rest, for I want you to drive my sheep to the mountain tomorrow."
:اردو ترجمہ
"مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے،" ملر نے جواب دیا، "لیکن اب جب کہ تم نے چھت کو ٹھیک کر لیا ہے، تو بہتر ہوگا کہ تم گھر جا کر آرام کرو، کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ تم کل میری بھیڑوں کو پہاڑ پر لے جاؤ۔"Poor little Hans was afraid to say anything to this, and early the next morning the Miller brought his sheep round to the cottage, and Hans started off with them to the mountain.
:اردو ترجمہ
بیچارے چھوٹے ہینس کو اس بات پر کچھ کہنے کی اہمت نہیں ہوئی، اور اگلی صبح سویرے ملر اپنی بھیڑوں کو جھونپڑی کے پاس لے آیا اور ونس انہیں لے کر پہاڑ کی طرف روانہ ہو گیا۔It took him the whole day to get there and back; and when he returned he was so tired that he went off to sleep in his chair, and did not wake up till it was broad daylight. "What a delightful time I shall have in my garden," he said, and he went to work at once.
:اردو ترجمہ
اسے وہاں پہنچنے اور واپس آنے میں پورا دن لگ گیا اور جب وہ واپس آیا تو اتنا تھکا ہوا تھا کہ کرسی پر ہی سو گیا، اور تب تک نہیں جاگا جب تک پوری روشنی نہ ہوگئی۔ "کتنا خوشگوار وقت گزرے گا میر اباغ میں"، اس نے کہا، اور فورا کام شروع کر دیا۔But somehow he was never able to look after his flowers at all, for his friend the Miller was always coming round and sending him off on long errands, or getting him to help at the mill Little Hans was very much distressed at times, as he was afraid his flowers would think he had forgotten them, but he consoled himself by the reflection that the Miller was his best friend. "Besides," he used to say, "he is going to give me his wheelbarrow, and that is an act of pure generosity." So little Hans worked away for the Miller, and the Miller said all kinds of beautiful things about friendship, which Hans took down in a note-book, and used to read over at night, for he was a very good scholar.
:اردو ترجمہ
لیکن کسی نہ کسی طرح ہینس کبھی بھی اپنے پھولوں کی دیکھ بھال ٹھیک سے نہیں کر پاتا تھا، کیونکہ اس کا دوست ملر ہمیشہ آتا رہتا اور اسے لمبے لمبے کاموں پر بھیج دیتا، یا چکی پر مد د کیلیے لے جاتا۔ چھوٹے ہینس کو کبھی کبھی بہت تکلیف ہوتی، کیونکہ اسے ڈر لگتا کہ اس کے پھول سوچیں گے کہ وہ انہیں بھول گیا ہے، مگر وہ خود کو تسلی دیتا کہ ملر اس کا سب سے اچھا دوست ہے۔ "اور ایسے بھی"، وہ اکثر کہتا، "وہ مجھے اپنی ریڑھی دینے والا ہے"، اور یہ خالص سخاوت کا کام ہے۔ یوں چھوٹا ہینس ملر کے لیے محنت کرتا رہا اور ملر دوستی کے بارے میں خوبصورت باتیں کر تارہا، جنہیں ہینس نوٹ بک میں لکھ لیتا اور رات کو پڑھتا، کیو نکہ وہ بہت اچھا عالم تھا۔Now it happened that one evening litlle Hans was sitting by his fireside when a loud rap came at the door. It was a very wild night, and the wind was blowing and roaring round the house so terribly that at first he thought it was merely the storm. But a second rap came, and then a third, louder than any of the others. "It is some poor traveler," said little Hans to himself, and he ran to the door. There stood the Miller with a lantern in one hand and a big stick in the other.
:اردو ترجمہ
پھر ایسا ہوا کہ ایک شام چھوٹا ہینس اپنے آنگن میں آگ کے پاس بیٹھا تھا جب اچانک دروازے پر زور دار دستک ہوئی ۔ وہ رات بہت طوفانی تھی، اور ہوا گھر کے چاروں طرف زور زور سے گرج رہی تھی کہ شروع میں ہینس نے سوچا کہ یہ صرف طوفان کی آواز ہے. مگر پھر دوسری دستک ہوئی، اور پھر تیسری، جو پہلیوں سے بھی زیادہ زور دار تھی۔ " یہ کوئی محتاج مسافر ہو گا، " ہینس نے اپنے آپ سے کہا، اور دوڑ کر دروازے کی طرف گیا. دروازے پر کھڑے تھا ملر، جس کے ایک ہاتھ میں لالٹین تھی اور دوسرے میں ایک بڑی چھڑی لے ہوۓ کھڑا تھا"Dear little Hans, cried the Miller, "I am in great trouble. My little boy has fallen off a ladder and hurt himself, and I am going for the Doctor. But he lives so far away, and it is such a bad night, that it has just occurred to me that it would be much better if you went instead of me."
:اردو ترجمہ
"پیارے چھوٹے ہینس !" ملر نے پکارا، " میں بہت پریشان ہوں۔ میرا چھوٹا بیٹا سیڑھی سے گر گیا ہے اور زخمی ہو گیا ہے، اور میں ڈاکٹر کے پاس جارہا ہوں۔ لیکن وہ بہت دور رہتا ہے، اور آج رات بہت خراب ہے، تو مجھے خیال آیا ہے کہ تم میرے بجائے چلے جاؤ۔""You know I am going to give you my wheelbarrow, and so, it is only fair that you should do something for me in return."
:اردو ترجمہ
" تم جانتے ہو کہ میں تمہیں اپنی ریڑھی دینے والا ہوں، اور اس لیے یہ مناسب ہے کہ تم بھی میرے لیے کچھ کرو۔""Certainly," cried little Hans, "I take it quite as a compliment your coming to me, and I will start off at once. But you must lend me your lantern, as the night is so dark that i am afraid I might fall into the ditch."
:اردو ترجمہ
"یقینا" چھوٹے ہینس نے کہا، " آپ کا میرے پاس آنا میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، اور میں فورآ روانہ ہوجاؤں گا۔ لیکن آپ مجھے اپنی لالٹین ضرور دیں، کیونکہ رات بہت تاریک ہے اور مجھے ڈر ہے کہ کہیں میں کھائی میں نہ گر جاؤں۔""I am very sorry," answered the Miller, "but it is my new lantern, and it would be a great loss to me if anything happened to it."
:اردو ترجمہ
" میں معذرت چاہتا ہوں،" ملر نے جواب دیا، "لیکن یہ میری نئی لالٹین ہے، اور اگر اسے کچھ ہوگیا تو یہ میرے لیے بہت بڑا نقصان ہوگا۔""Well, never mind, I will do without it," cried little Hans, and he took down his great fur coat, and his warm scarlet cap, and tied a muffler round his throat, and started off.
:اردو ترجمہ
"ٹھیک ہے، کوئی بات نہیں، میں اس کے بغیر ہی کروں گا (چلا جاؤں گا)،" چھوٹے ہینس نے کہا، اور اس نے اپنا زبردست فر والا کوٹ، اور اپنی گرم سرخ رنگ کی ٹوپی پہنیں، اور اپنے گلے میں مفلر باندھا، اور روانہ ہو گیا۔What a dreadful storm it was! The night was so black that little Hans could hardly see, and the wind was so strong that he could scarcely stand. However, he was very courageous, and after he had been walking about three hours, he arrived at the Doctor's house, and knocked at the door.
:اردو ترجمہ
یہ کیسا خوفناک طوفان تھا! رات اتنی تاریک تھی کہ چھوٹا ہینس مشکل سے دیکھ پا رہا تھا، اور ہوا اتنی تیز تھی کہ وہ مشکل سے کھڑا ہو سکتا تھا۔ بہرحال وہ بہت بہادر تھا، اور تقریباً تین گھنٹے پیدل چلنے کے بعد وہ ڈاکٹر کے گھر پہنچا، اور دروازے پر دستک دی۔"Who is there?" cried the Doctor, putting his head out of his bedroom window.
"Little Hans, Doctor."
"What do you want, little Hans?"
:اردو ترجمہ
"وہاں کون ہے؟" ڈاکٹر نے اپنے خواب گاہ کی کھڑکی سے سر نکالتے ہوئے پوچھا۔"چھوٹے ہینس، ڈاکٹر۔"
"تم کیا چاہتے ہو، چھوٹے ہینس؟"
"The Miller's son has fallen from a ladder, and has hurt himself, and the Miller wants you to come at once."
:اردو ترجمہ
"ملر کا بیٹا سیڑھی سے گر گیا ہے اور زخمی ہو گیا ہے، اور ملر چاہتا ہے کہ آپ فوراً آئیں۔ ""All right!" said the Doctor, and he ordered his horse, and his big boots, and his lantern, and came downstairs, and rode off in the direction of the Miller's house, little Hans trudging behind him.
:اردو ترجمہ
"ٹھیک ہے !" ڈاکٹر نے کہا؟ پھر اس نے اپنے گھوڑے، بڑے جوتے اور اپنی لالٹین منگوائی، اور نیچے آیا، اور ملر کے گھر کی طرف روانہ ہوگیا، جبکہ چھوٹا ہینس تھک کر اس کے پیچھے چل رہا تھا۔But the storm grew worse and worse, and the rain fell in torrents, and little Hans could not see where he was going or keep up with the horse. At last he lost his way, and wandered off on the moor, which was a very dangerous place, as it was full of deep holes, and there poor little Hans was drowned. His body was found the next day by some goatherds, floating in a great pool of water, and was brought back by them to the cottage.
:اردو ترجمہ
لیکن طوفان بد سے بدتر ہوتا چلا گیا، اور بارش اتنی موسلا دھار تھی، اور چھوٹا ہینس دیکھ بھی نہیں پا رہا تھا کہ وہ کہاں جا رہا ہے، اور نہ ہی گھوڑے کے ساتھ قدم ملا کر چل بھی سک رہا تھا۔ آخر کار وہ راستہ بھول گیا، اور کھڈے پر بھٹک گیا، جو کہ بہت خطرناک جگہ تھی، کیونکہ یہ گہرے گڑھوں سے بھرا ہوا تھا، اور وہیں بد قسمتی سے چھوٹا ہینس ڈوب گیا۔ اس کا جسم اگلے دن کچھ بکریوں کے چرواہوں نے ایک بڑے تالاب میں تیر تا ہو اپایا، اور وہ اسے لے کر جھونپڑی تک واپس آئے۔Everybody went to little Hans' funeral, as he was so popular, and the Miller was the chief mourner.
:اردو ترجمہ
ہر کوئی چھوٹے ہینس کے جنازے میں شریک ہوا، کیونکہ وہ بہت مشہور تھا، اور ملر سب سے بڑا سوگوار تھا۔"As I was his best friend," said the Miller, "It is only fair that I should have the best place"; so he walked at the head of the procession in a long black cloak, and every now and then he wiped his eyes with a big pocket-handkerchief.
:اردو ترجمہ
"چونکہ میں اس کا سب سے اچھا دوست تھا،" ملر نے کہا، "یہ بالکل مناسب ہے کہ مجھے سب سے آگے جگہ ملنی چاہیے"؛ چنانچہ وہ ایک لمبا سیاہ لباس پہنے جلوس کی قیادت کرتا ہوا چلنے لگا اور کبھی کبھار وہ ایک بڑے رومال سے اپنی آنکھیں پو نچھ لیتا."Little Hans is certainly a great loss to everyone," said the Blacksmith, when the funeral was over, and they were all seated comfortably in the inn, drinking spiced wine and eating sweet cakes.
:اردو ترجمہ
"چھوٹا ہینس یقین سب کے لیے بہت بڑانقصان ہے"، لوہار نے کہا، جب جنازہ ختم ہوا اور وہ سب سرائے میں آرام سے بیٹھے، مصالحے دار شراب پی رہے تھے اور میٹھے کیک کھا رہے تھے۔"A great loss to me at any rate," answered the Miller, "why, I had as good as given him my wheelbarrow, and now I really don't know what to do with it. It is very much in my way at home, and it is in such bad repair that I could not get anything for it if I sold it. I will certainly take care not to give away anything again. One always suffers for being generous."
No comments:
Post a Comment