Search This Blog

Friday, 5 June 2026

Important Multiple Choice Questions (MCQs) 2026 - Islamiayaat اسلامیات (Compulsory) - For HSC Part / XI (Commerece Group) - By Miss Rabia

Go To Index
Class XI (Commerce)
Islamiyaat اسلامیات (Compulsory)

By Miss Rabia
For Commerce Online Classes 'CLICK HERE'


Multiple Choice Questions (MCQs) 2026
کثیر الانتخابی سوالات


۱. حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو مزید علم حاصل کرنے کا مشورہ دیا:
(الف) امام عامر شعبی رحمتہ اللہ علیہ نے ✔
(ب) امام عاصم کوفی رحمتہ اللہ علیہ نے
(ج) امام ابراہیم نخعی رحمتہ اللہ علیہ نے
(د) امام حماد بن ابی سلمان رحمتہ اللہ علیہ نے

۲ حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کو اللہ تعالی نے شرف عطا کیا:
(الف) صحابی ہونے کا
(ب) تابعی ہونے کا ✔
(ج) تبع تابعی ہونے کا
(د) ولی ہونے کا

۳ حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ سے منسوب کتاب کا نام ہے:
(الف) المبسوط
(ب) الزيادات
(ج) الجامع الكبير
(د) کتاب الاثار ✔

۴. آپ فقہ اسلامی کے پہلے مدون تھے :
(الف) حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ ✔
(ب) حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ
(ج) حضرت امام مالک رحمتہ اللہ علیہ
(د) حضرت امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ

۵. آپ رحمتہ اللہ علیہ کا پورا ہم نعمان بن ثابت ہے:
(الف) حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ ✔
(ب) حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ
(ج) حضرت امام مالک رحمتہ اللہ علیہ
(د) حضرت امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ

۶. ابو حنیفہ ہے حضرت امام ابو حنیفہ کا / کی:
(الف) نام
(ب) کنیت ✔
(ج) لقب
(د) اعزاز

۷. حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے آباؤ اجد اور رہنے والے تھے:
(الف) عراق کے
(ب) شام
(ج) یمن کے
(د) فارس (ایران) کے ✔

۸. حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ ۸۰ ہجری بمطابق ۶۹۹ء میں پیدا ہوئے:
(الف) مدینہ منورہ میں
(ب) کوفه (عراق) میں ✔
(ج) دمشق (شام) میں
(د) بصرہ (عراق) میں

۹. حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی تقریب ۱۸ سال تک ان سے فیض حاصل کرتے رہے:
(الف) امام عامر شبعی رحمتہ اللہ علیہ سے
(ب) امام عاصم کوفی رحمتہ اللہ علیہ سے
(ج) امام ابراہیم نخعی رحمتہ اللہ علیہ سے
(د) امام حماد بن ابی سلمان رحمتہ اللہ علیہ سے ✔

۱۰. حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کو علم حاصل کرنے کا موقع ملا:
(الف) چار اسا تذہ سے
(ب) تقریبا چالیس اسا تذہ سے
(ج) تقریبا چار سو اساتذہ سے
(د) تقریبا چار ہزار اساتذہ سے ✔

۱۱. امام ابو یوسف رحمتہ اللہ علیہم، امام محمد بن حسن الشبانی رحمتہ اللہ علیہم اور امام زفر رحمتہ اللہ علیہم عالی مرتبہ شاگرد تھے۔
(الف) حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ
(ب) حضرت امام مالک رحمتہ اللہ علیہ
(ج) حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ ✔
(د) حضرت امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ

۱۲. حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی وفات ہوئی:
(الف) ۱۴۰ ہجری میں
(ب) ۱۴۶ ہجری میں
(ج) ۱۴۸ ہجری میں
(د) ۱۵۰ ہجری میں ✔

۱۳. حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کو دفن کیا گیا:
(الف) بغداد میں ✔
(ب) کوفہ میں
(ج) مدینه منوره میں
(د) دمشق میں

۱۴. تدفین کے بعد بھی ۲۰ دن تک آپ کی قبر کے قریب نماز جنازہ کا سلسلہ جاری رہا۔
(الف) حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ ✔
(ب) حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ
(ج) حضرت امام مالک رحمتہ اللہ علیہ
(د) حضرت امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ

۱۵. وحی کے لغوی معنی ہیں:
(الف) سمجھ رکھنا
(ب) جاننا
(ج) طریقہ اپنانا
(د) اشاره کرنا ✔

۱۶. قرآن مجید میں وحی کی صورتیں بیان کی گئی ہیں:
(الف) ۲
(ب) ۳ ✔
(ج) ۴
(د) ۵

۱۷. وحی کی صورتوں کا ذکر ہے:
(الف) سورة القيامة میں
(ب) سورۃ الرحمن میں
(ج) سورة النجم میں
(د) سورۃ الشوریٰ میں ✔

۱۸. اس ذریعے سے حاصل کیا ہو اعلم یقینی ہو تا ہے:
(الف) تجربات سے
(ب) مشاہدات سے
(ج) وحی سے ✔
(د) حواس سے

۱۹. آخری پیغمبر حضرت محمد خاتم النبین صلى الله عليه وسلم پر نازل کردہ وحی اس صورت میں ہمارے پاس آج بھی موجود ہے اور قیامت تک موجود رہے گی۔
(الف) قرآن مجید کی ✔
(ب) احادیث مبارکہ کی
(ج) سنت مبارکہ کی
(د) روایات کی

۲۰. وحی کی اقسام ہیں:
(الف) دو ✔
(ب) تین
(ج) چار
(د) پانچ

۲۱. قرآن مجید کو کہتے ہیں:
(الف) وحی مخفی
(ب) وحی غیر متلو
(ج) وحی متلو ✔
(د) ان میں سے کوئی نہیں

۲۲. حدیث وسنت کو کہا جاتا ہے:
(الف) وحی جلی
(ب) وحی غیر متلو ✔
(ج) وحی متلو
(د) ان میں سے کوئی نہیں

۲۳. قرآن مجید نازل ہوا۔
(الف) وحی کی صورت میں ✔
(ب) کتاب کی صورت میں
(ج) تختی کی صورت میں
(د) آواز کی صورت میں

۲۴. وحی تحریر کرنے والے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو کہتے ہیں:
(الف) السابقون الاولون
(ب) کاتبین وحی ✔
(ج) انصار
(د) مهاجر

۲۵. حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں قرآن مجید کا پہلا نسخہ موجود تھا:
(الف) ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے پاس
(ب) ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس
(ج) ام المومنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس ✔
(د) ام المومنین حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے پاس

۲۵. حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور میں قرآن مجید کو جمع کرنے کی ذمے داری دی گئی:
(الف) حضرت علی رضی اللہ عنہ کو
(ب) حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کو
(ج) حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو
(د) حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو ✔

۲۶. مصحف عثمانی کی تعداد تھی :
(الف) ۶
(ب) ۷ ✔
(ج) ۸
(د) ۹

۲۷. کسی تحریر کے جمع کرنے، ترتیب دینے اور سنبھالنے کے عمل کو کہتے ہیں:
(الف) کتابت
(ب) تدوین ✔
(ج) تصنیف
(د) تالیف

۲۸. قرآن مجید کو حضور اکرم خاتم النبین صلى الله عليه وسلم نے محفوظ فرمایا:
(الف) ایک طریقے سے
(ب) دو طریقوں سے ✔
(ج) تین طریقوں سے
(د) چار طریقوں سے

۲۹. قرآن مجید کی تدوین کے ادوار ہیں:
(الف) پانچ
(ب) چار
(ج) تین ✔
(د) دو

۳۰. پورا قرآن مجید لکھ کر مکمل ہوا:
(الف) آپ خاتم النبین صلى الله عليه وسلم کے دور میں ✔
(ب) عبد صدیقی رضی اللہ عنہ میں
(ج) عہد فاروقی رضی اللہ عنہ میں
(د) عہد عثمانی رضی اللہ عنہ میں

۳۱. حضرت امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ کو احادیث یاد تھیں:
(الف) دس ہزار
(ب) پچاس ہزار
(ج) ایک لاکھ
(د) دس لاکھ

۳۲. حضرت امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ کی تصنیف ہے:
(الف) کتاب الام
(ب) المؤطا
(ج) المسند ✔
(د) كتاب الآثار

۳۳. حضرت امام احمد رحمتہ اللہ علیہ ۱۶۴ھ میں پیدا ہوئے:
(الف) مدینہ منورہ میں
(ب) کوفہ میں
(ج) بصرہ میں
(د) بغداد میں ✔

۳۴. امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ کے استاد تھے :
(الف) امام ابو حنیفه رحمتہ اللہ علیہ
(ب) امام مالک رحمتہ اللہ علیہ
(ج) امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ ✔
(د) امام جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ

۳۵. المسند (مسند احمد امام احمد) رحمتہ اللہ علیہ کی مشہور کتاب ہے جس میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مسائید شامل ہیں:
(الف) پانچ سو چالیس
(ب) چھ سونو
(ج) سات سودس
(د) نو سوچار ✔

۳۶. حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کو "شافعی" نسب سے بلاتے تھے، وہ نسبت ہے:
(الف ) عثمان بن شافع سے
(ب) شافعہ بن صائب رضی اللہ عنہ سے ✔
(ج) عباس شافعی سے
(د) ادر یس بن شافع سے

۳۷. حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے والد کی وفات کے بعد ان کی والدہ انھیں لے کر آئی:
(الف) فسلطین
(ب) بصره
(ج) مدینه منوره
(د) مکه مکرمه ✔

۳۸. حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کن کے مشہور شاگردوں میں سے تھے:
(الف) حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ
(ب) حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ
(ج) حضرت امام مالک رحمتہ اللہ علیہ ✔
(د) حضرت امام محمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ

۳۹. امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کا لقب ہے:
(الف) شیخ الا سلام
(ب) شیخ الحديث
(ج) امام اعظم
(د) ناصر الحديث ✔

۴۰. حضرت امام شافی رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت ماہ ر جب ۱۵۰ ہجری یعنی تقریبا ۷۶۸ عیسوی میں ہوئی:
(الف) مدینہ منورہ میں
(ب) عراق کے شہر کوفہ میں
(ج) فلسطین کے شہر غزہ میں ✔
(د) شام کے شہر دمشق میں

۴۱. حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ سے فرماتے ہیں کہ " پچپن میں میری توجہ دو چیزوں پر تھی: علم حاصل کرنا اور :
(الف) تیر اندازی ✔
(ب) تلوار بازی
(ج) نیزہ بازی
(د) گھڑ سواری

۴۲. حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے استاد مسلم بن خالد الز نجی نے آپ رحمتہ اللہ علیہ کو فتوی جاری کرنے کی اجازت دی :

(الف) سترہ سال کی عمر میں
(ب) بیسں سال کی عمر میں ✔
(ج) با ئیس میں سال کی عمر میں
(د) پچیس سال کی عمر میں

۴۳. کتاب الام " ، "الرسالة " ، "کتاب السنن " اور "المسند "تصنیفات ہیں:
(الف) امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی
(ب) امام مالک رحمتہ اللہ علیہ کی
(ج) امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کی ✔
(د) امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ کی

۴۴. امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کا انتقال ۵۴ سال کی عمر میں جمعرات ۲۹ رجب ۲۰۴ ہجری بمطابق ۱۹ جنوری ۸۲۰، کو ہوا:
(الف) مصر کے شہر فسطاط میں ✔
(ب) عراق کے شہر بغداد میں
(ج) عراق کے شہر کوفہ میں
(د) مدینہ منورہ میں

۴۵. حضرت امام مالک رحمتہ اللہ علیہ کی زندگی میں کوفے میں درس دیتے تھے :
(الف) امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ ✔
(ب) امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ
(ج) امام ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ
(د) امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ

۴۶. حضرت امام مالک رحمتہ اللہ علیہ کے شاگردوں میں سے ایک بڑے عالم اور امام تھے :
(الف) امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ ✔
(ب) امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ
(ج) امام ابو یوسف رحمتہ اللہ علیہ
(د) امام محمد رحمتہ اللہ علیہ

۴۷. حضرت امام مالک رحمتہ اللہ علیہ کی مرتب شدہ کتاب ہے:
(الف) کتاب الآثار
(ب) مسند احمد
(ج) الجامع الصغير
(د) مؤطا امام مالک ✔
۴۸. حضرت امام مالک بن انس رحمتہ اللہ علیہ امام اور کابرین اسلام میں سے ہیں:
(الف) مدینہ منورہ کے ✔
(ب) کوفہ کے
(ج) دمشق کے
(د) بصرہ کے

۴۹. امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ نے علم حاصل کیا:
(الف) امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ سے
(ب) امام مالک رحمتہ اللہ علیہ سے ✔
(ج) امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ سے
(د) امام ابراہیم نخعی رحمتہ اللہ علیہ سے

۵۰. حضرت امام مالک رحمتہ اللہ علیہ۹۳ ھ میں پید اہوئے:
(الف) کوفہ میں
(ب) بصرہ میں
(ج) دمشق میں
(د) مدینہ منورہ میں ✔

۵۱. آپ رحمتہ اللہ علیہ علمأ میں "شیخ الا سلام' کے نام سے جانے جاتے ہیں:
(الف) امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ
(ب) امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ
(ج) امام مالک رحمتہ اللہ علیہ ✔
(د) امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ

۵۲. امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ نے حدیث فقہ کا علم حاصل کیا:
(الف) چھ سو اساتذہ سے ✔
(ب) چار سو اساتذہ سے
(ج) تین سو اساتذہ سے
(د) دو سو اساتذہ سے

۵۳. حضرت امام مالک رحمتہ اللہ علیہ نے مدینہ شریف میں درس و تدریس کا کام سنبھالا:
(الف) پندرہ سال کی عمر میں
(ب) سترہ سال کی عمر میں ✔
(ج) ہیں سال کی عمر میں
(د) پچیس سال کی عمر میں

۵۴. عشق رسول خاتم النبيين صلى الله عليه وسلم اور اہل بیت کی محبت سے اس قدر سرشار تھے کہ مدینہ منورہ میں پوری زندگی ننگے پاؤں گزاری :
(الف) امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے
(ب) امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ نے
(ج) امام مالک رحمتہ اللہ علیہ نے ✔
(د) امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ نے

۵۵. حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی نظر میں وقت کے سب سے بڑ ا فقیہ تھے:
(الف) امام جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ ✔
(ب) امام ابو یوسف رحمتہ اللہ علیہ
(ج) امام محمد شافعی رحمتہ اللہ علیہ
(د) امام زفر رحمتہ اللہ علیہ

۵۶. میں نے ہمیشہ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ کو تین حالتوں میں دیکھا: یا تو وہ روزے میں ہوتے یا نفل اور قیام میں یا کثرت سے ذکر میں " یہ قول ہے:
(الف) حضرت مالک انس بن رحمتہ اللہ علیہ کا ✔
(ب) حضرت امام مالک رحمتہ اللہ علیہ کا
(ج) حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کا
(د) امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ کا

۵۷. حضرت امام جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ کی جنازہ نماز پڑھائی:
(الف) جابر بن حیان
(ب) امام موسی کاظم رحمتہ اللہ علیہ ✔
(ج) امام ابو حنیفه رحمتہ اللہ علیہ
(د) امام مالک رحمتہ اللہ علیہ

۵۸. حضرت امام جعفر صادق ہی کی کنیت ہے:
(الف) صادق
(ب) ابو عبد الله ✔
(ج) جعفر
(د) امام

۵۹. حضرت امام جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ کے والد کا نام محمد اور لقب ہے:
(الف) عابدین
(ب) صادق ✔
(ج) باقر
(د) مجتبٰی

۶۰. حضرت امام جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ کے والد امام محمد باقر رحمتہ اللہ علیہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے ہیں:
(الف) بیٹے
(ب) نواسے
(ج) پوتے ✔
(د) پڑپوتے

۶۱. حضرت امام جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے ہیں:
(الف) بیٹے
(ب) نواسے
(ج) پوتے
(د) پڑپوتے ✔

۶۲. ایک رائے پر متفق نہ ہونے سے ہوتا ہے:
(الف) فیصلہ
(ب) جھگڑا ✔
(ج) اتفاق
(د) الفت

۶۳. " اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑے رہنا اور فرقے فرقے نہ ہو جانا"۔ فرمان ہے:
(الف) قرآن مجید میں ✔
(ب) حدیث مبارک میں
(ج) فقہ میں
(د) تاریخ میں

۶۴. اسلامی اتحاد کی بنیاد ہیں:
(الف) قرآن اور تفسیر
(ب) حدیث اور اصول حدیث
(ج) قرآن و سنت ✔
(د) فقہ اور اصول فقہ

۶۵. لفظ 'با ہمی ' کے معنی ہیں:
(الف) مشترکہ ✔
(ب) دور افتاده
(ج) قریبی
(د) فائدے

۶۶. انسان اپنے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے کے لیے ہے:
(الف) مجبور
(ب) پابند
(ج) خود مختار ✔
(د) ان میں سے کوئی نہیں

۶۷. ایک حدیث کے مطابق مومن، مومن کے لئے ہے:
(الف) پہاڑ کی مانند
(ب) قلعہ کی مانند
(ج) گھر کی مانند
(د) دیوار کی مانند ✔

۶۸. مسلمانوں کا بین الا قوامی اجتماع ہوتا ہے:
(الف) باجماعت نمازوں کا
(ب) نماز جمعہ کا
(ج) نماز عیدین کا
(د) حج کا ✔

۶۹. حق کے لغوی معنی ہیں:
(الف) پاک
(ب) ظاہر
(ج) واضح
(د) ثابت ✔

۷۰. حدیث کے مطابق مسلمانوں کے مسلمانوں پر حقوق میں سے ہے:
(الف) اہمیت نہیں دیتا
(ب) لا تعلقی کرنا
(ج) سلام کا جواب دینا ✔
(د) دوستی کرنا

۷۱. حقوق کی ادائیگی ہے:
(الف) تعلقات بہتر ہوتے ہیں ✔
(ب) صحت بہتر ہوتی ہے
(ج) دولت ملتی ہے
(د) سوچ میں اضافہ ہوتا ہے

۷۲. حقوق العباد کے معنی ہیں:
(الف) اللہ تعالی کے حقوق
(ب) بندوں کے حقوق ✔
(ج) مسلمانوں کے حقوق
(د) غیر مسلمانوں کے حقوق

۷۳. قرآن و سنت میں حقوق اللہ کے بعد سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے:
(الف) عبادات
(ب) جہاد
(ج) عائلی زندگی
(د) بندوں کے حقوق ✔

۷۴. ایک حدیث کے مطابق ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حقوق ہیں:
(الف) تین
(ب) چار
(ج) پانچ ✔
(د) چھه

۷۵. عدل کے معنی ہیں:
(الف) مساوات ✔
(ب) دو حصوں میں تقسیم کرنا
(ج) میانہ روی اختیار کرنا
(د) برابری کرنا

۷۶. عدل کے لیے قرآن مجید میں لفظ استعمال ہوا ہے:
(الف) میزان
(ب) وسط
(ج) قسط ✔
(د) مکیال

۷۷. سورۃ المائدہ کی آیت ۸ کے مطابق عدل زیادہ نزدیک ہے:
(الف) پرہیز گاری کے ✔
(ب) سچ کے
(ج) سخاوت کے
(د) صبر کے

۷۸. انصاف کے معنی ہیں:
(الف) سخاوت کرنا
(ب) دو حصوں میں تقسیم کرنا ✔
(ج) میانہ روی اختیار کرنا
(د) برابری کرنا

۷۹. امیر اور غریب کے لیے قانون ہونا چاہیے۔
(الف) یکساں ✔
(ب) غیر یکساں
(ج) زیادہ اور کم
(د) حیثیت کے مطابق

۸۰. در گزر کا مطلب ہے:
(الف) معاف کرنا
(ب) احسان کرنا
(ج) یاد کرنا
(د) بھول جانا ✔

۸۱. حضور اكرم خاتم النبین صلى الله عليه وسلم کو زخمی کر کے تکلیف دی تھی۔
(الف) طائف والوں نے ✔
(ب) مدینے والوں نے
(ج) خیبر والوں نے
(د) مجد والوں نے

۸۲. اعرابی حضور اكرم خاتم النبین صلى الله عليه وسلم پر یہ ہتھیار تانے کھڑا تھا:
(الف) کلہاڑی
(ب) بھالا
(ج) تلوار ✔
(د) نیزہ

۸۳. عفو کے معنی ہیں:
(الف) معاف کرنا ✔
(ب) احسان کرنا
(ج) یاد کرنا
(د) بھول جانا

۸۴. رسول الله خاتم النبین صلى الله عليه وسلم کے چاچا حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کا قاتل تھا:
(الف) ابو جہل
(ب) ابوسفیان
(ج) ابولہب
(د) وحشی بن حرب ✔

۸۵. ایک حدیث کے مطابق آپ خاتم النبین صلى الله عليه وسلم نے خادم کی غلطیوں کو ایک دن میں معاف کرنے کو کہا:
(الف) دس مرتبہ
(ب) تیس مرتبہ
(ج) سترمرتبہ ✔
(د) نوے مرتبہ

۸۶. صبر کے معنی ہیں:
(الف) آگے بڑھنا
(ب) رکنا ✔
(ج) پیچھے ہٹنا
(د) خاموش رہنا

۸۷. صبر کرنا عادت ہے:
(الف) بچوں کی
(ب) غصہ کرنے والوں کی
(ج) انبیأ کی ✔
(د) بادشاہوں کی

۸۸. الصَّبْرُ ضِيَاءُٗ " کے معنی ہیں:
(الف) صبر کرنا ہے
(ب) صبر روشنی ہے ✔
(ج) صبر اچھا ہے
(د) صبر ضروری ہے

۸۹. قرآن کریم میں اللہ تعالی نے مومنوں کی صفت شمار کیا ہے:
(الف) صبر کو ✔
(ب) بیبا کی کو
(ج) کم گوئی کو
(د) سعادت مندی کو

۹۰. صبر کی اقسام ہیں:
(الف) دو
(ب) تین ✔
(ج) چار
(د) پانچ

۹۱. اللہ تعالی کی نافرمانی سے بچنے کو کہتے ہیں:
(الف) الصَّبْرُ عَنْ مَعَاصِي اللهِ ✔
(ب) الصَّبْرُ عَلَى الطَّاعَةِ
(ج) اَلصَّبْرُ عَلَى قَضَأِ اللهِ وَقَدْرِهِ
(د) الصبر على المصائب

۹۲. الصَّبْرُ عَلَى الطَّاعَةِ یعنی اللہ تعالٰی کی اطاعت میں مضبوطی سے قائم اور ثابت قدم رہنے کو کہتے ہیں:
(الف) صبر
(ب) یقین
(ج) استقامت ✔
(د) ایمان

۹۳. اسلام کی پہلی ریاست قائم ہوئی:
(الف) مدینہ منورہ میں ✔
(ب) مکہ مکرمہ میں
(ج) قبا میں
(د) طائف میں

۹۴. حضور کریم خاتم النبین صلى الله عليه وسلم نے بحیثیت سپہ سالار شرکت کی:
(الف) ۲۶ غزوات میں
(ب) ۲۷ غزوات میں ✔
(ج) ۲۸ غزوات میں
(د) ۲۹ غزوات میں

۹۵. حضور کریم خاتم النبین صلى الله عليه وسلم تمام معاملات حل فرماتے تھے:
(الف) عرفات میں
(ب) مسجد قبا میں
(ج) مسجد نبوی میں ✔
(د) مسجد الحرام میں

۹۶. حضور کریم خاتم النبین صلى الله عليه وسلم کو دور جہالت میں بھی آپ خاتم النبین صلى الله عليه وسلم کے اخلاق و کردار کی وجہ سے ان القاب سے پکارا جاتا تھ:
(الف) صادق اور امین ✔
(ب) رحمۃ العالمین
(ج) سرور کونین
(د) شافع محشر

۹۷. اسلامی ریاست کے پہلے دستور کو کہا جاتا ہے:
(الف) مواخات مدینه
(ب) میثاق مدینه ✔
(ج) صلح حد یبیہ
(د) ان میں سے کوئی نہیں

۹۸. آپ خاتم النبین صلى الله عليه وسلم نے مہاجرین صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے رہن سہن اور معاش کا مسئلہ حل فرمایا:
(الف) صلح حد یبیہ سے
(ب) میثاق مدینہ سے
(ج) مواخات مدینہ سے ✔
(د) فتح مکہ سے

۹۹. اللہ تعالی کی طرف سے اعلأ کلمۃ اللہ اور ریاست اسلامی کے دفاع کے لیے باقاعدہ فوج تیار کرنے کی اجازت ملی :
(الف) ۲ ہجری میں ✔
(ب) ۳ ہجری میں
(ج) ۴ ہجری میں
(د) ۵ ہجری میں

۱۰۰. آپ خاتم النبین صلى الله عليه وسلم نے قریش مکہ کو معاف فرما دیا:
(الف) صلح حدیبیہ میں
(ب) میثاق مدینہ میں
(ج) مواخات مدینہ میں
(د ) فتح مکہ میں ✔

۱۰۱. شفقت، رحم اور مہربانی کے لئے عربی لفظ کا استمال ہو تا ہے:
(الف) برکت
(ب) حجرت
(ج) قدرت
(د) رحمت ✔

۱۰۲. غلاموں کو آزاد کرنے کا رواج پڑا:
(الف) سیدنا حضرت کریم خاتم النبین صلى الله عليه والہ واصحابہ و سلم کے دور میں ✔
(ب) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے دور میں
(ج) دور نبوت سے قبل
(د) تابعین کے دور میں

۱۰۳. حدیث کے مطابق یتیم پر شفقت اور مہربانی کرنے والا جنت میں ساتھ ہو گا:
(الف) حضور اکرمخاتم النبین صلى الله عليه وسلم کے ✔
(ب) والدین کے
(ج) دوست کے
(د) یتیم کے

۱۰۴. لفظ سیرت کے معنی ہیں:
(الف) عادت اور انداز ✔
(ب) پاک و صاف
(ج) رحم و شفقت

(د) زندگی

۱۰۵. طیبہ کا مطلب ہے:
(الف) عادت
(ب) پاکیزه ✔
(ج) شفقت
(د) انداز

۱۰۶. "العالمین" عالم کی جمع ہے جس کے معنی ہیں:
(الف) جن و انسان
(ب) کائنات
(ج) جانور
(د) تمام جہان ✔

۱۰۷. رحمتہ للعالمین کا مطلب ہے کہ حضور اکرم صلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَعَلَى آلِهِ وَ أَصْحَابِهِ وَسَلَّمَ رحمت ہیں:
(الف) تمام جہانوں کے لیے ✔
(ب) تمام انسانوں کے لئے
(ج) صرف مسلمانوں کے لئے
(د) سارے عرب کے لیے

۱۰۸. دس سال تک حضور اکرم خاتم النبین صلى الله عليه وسلم کی خدمت کی:
(الف) حضرت زید رضی اللہ عنہ
(ب) حضرت علی رضی اللہ عنہ
(ج) حضرت انس رضی اللہ عنہ ✔
(د) حضرت بلال رضی اللہ عنہ

۱۰۹. آزاد ہو نے کے بجائے رسول اللہ خاتم النبین صلى الله عليه وسلم کی غلامی میں رہنے کو ترجیح دی:
(الف) حضرت بلال رضی اللہ عنہ
(ب) حضرت انس رضی اللہ عنہ
(ج) حضرت زبیر رضی اللہ عنہ
(د) حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ ✔

۱۱۰. غلامی سے آزاد ہونے کے بعد مسجد نبوی خاتم النبین صلى الله عليه وسلم کے موذن مقر رہوئے:
(الف) حضرت بلال رضی اللہ عنہ ✔
(ب) حضرت انس رضی اللہ عنہ
(ج) حضرت زبیر رضی اللہ عنہ
(د) حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ

۱۱۱. رسول کریم خاتم النبین صلى الله عليه وسلم کے والد حضرت عبد اللہ کی کنیز تھی جنہیں آپ خاتم النبین صلى الله عليه وسلم اپنی ماں کا درجہ دیتے تھے:
(الف) حضرت ثوبیہ رضی اللہ عنہاء
(ب) حضرت ام ایمن رضی اللہ عنہأ ✔
(ج) حضرت حلیمه سعدیہ رضی اللہ عنہأ
(د) ان میں سے کوئی نہیں

۱۱۲. ایک حدیث کے مطابق کسی مومن سے بد کلامی کرنا گناہ ہے اور اس سے لڑنا ہے:
(الف) گناہ
(ب) منافقت
(ج) کفر ✔
(د) غداری

۱۱۳. رسول الله خاتم النبین صلى الله عليه وسلم نے اپنے تمام و شمنوں کو معافی دی :
(الف) فتح مکہ کے موقع پر ✔
(ب) صلح حدیبیہ کے موقع ہے
(ج) غزوہ بدر کے موقع پر
(د) ہجرت مدینہ کے موقع پر

۱۱۴. آپ خاتم النبین صلى الله عليه وسلم نے غیر آباد زمین کو آباد کرنے اور درخت لگانے اور فصلیں بڑھانے کے عمل کو شمار فرمایا ہے:
(الف) فرض
(ب) واجب
(ج) فرض کفایه
(د) صدقه جاریه ✔

۱۱۵. لفظ حج کے معنی ہیں:
(الف) احرام باندھنا
(ب) طواف کرنا
(ج) ارادہ کرنا ✔
(د) تلبیہ کرنا

۱۱۶. حج کی اقسام ہیں:
(الف) دو
(ب) تین ✔
(ج) چار
(د) پانچ

۱۱۷. صاحب حیثیت لوگوں پر زندگی میں حج فرض ہے:
(الف) ہر سال
(ب) جب طاقت ہو
(ج) ایک بار ✔
(د) دو بار

۱۱۸. حج عبادت ہے:
(الف) جسمانی
(ب) مالی
(ج) 'الف ' اور 'ب 'دونوں ✔
(د) ان میں سے کوئی نہیں

۱۱۹. حج میں مردوں کے لئے دو سفید چادروں اور خواتین کے سادہ لباس کو کہتے ہیں:
(الف) احرام ✔
(ب) میقات
(ج) مصرف
(د) تمتع

۱۲۰. احرام باندھا جاتا ہے۔
(الف) وقوف پر
(ب) عرفات پر
(ج) قرن پر
(د) میقات پر ✔

۱۲۱.کعبہ کے گرد سات چکر لگانے کو کہتے ہیں:
(الف) وقوف
(ب) طواف ✔
(ج) رمی
(د) سعی

۱۲۲. عرفات کے میدان میں رکنا ( وقوف عرفات ) ضروری ہو تا ہے:
(الف) ۷ ذی الحج
(ب) ۸ ذی الحج
(ج) ۹ ذی الحج ✔
(د) ۱۰ ذی الحج

۱۲۳. میدان عرفات میں حجاج کرام ایک ساتھ ادا کرتے ہیں:
(الف) ظہر اور عصر کی نماز ✔
(ب) عصر اور مغرب کی نماز
(ج) مغرب اور عشأ کی نماز
(د) فجر اور ظہر کی نماز

۱۲۴. عازمین حج مغرب اور عشأ کی نماز ایک ساتھ ادا کرتے ہیں:
(الف) مروہ میں
(ب) صفا میں
(ج) میدان عرفات میں
(د) مزدلفہ میں ✔

۱۲۵. مزدلفہ میں عازمین حج مغرب اور عشأ کی نماز ایک ساتھ ادا کرتے ہیں:
(الف) ۷ ذی الحج کو
(ب) ۸ ذی الحج کو
(ج) ۹ ذی الحج کو
(د) ۱۰ ذی الحج کو ✔

۱۲۶. روزے کو عربی میں کہا جاتا ہے :
(الف) الشہر
(ب) الصوم ✔
(ج) القدر
(د) القيام

۱۲۷. سورۃ القدر کے مطابق لیلتہ القدر زیادہ افضل ہے:
(الف) ایک مہینے سے
(ب) سو مہینوں سے
(ج) ہزار مہینوں سے ✔
(د) دس مہینوں سے

۱۲۸. قرآن مجید کی روشنی میں آپ پر روزے فرض ہیں اس لیے کہ آپ بن جائیں:
(الف) روزے دار
(ب) پرہیز گار ✔
(ج) سچار
(د) فرمانبردار

۱۲۹. الصوم " کے لغوی معنی ہیں:
(الف) رکنے یا بچنے کے ✔
(ب) دعا کے
(ج) پاک ہونے کے
(د) سکون کے

۱۳۰. قرآن مجید نازل ہوا۔
(الف) رجب میں
(ب) شعبان میں
(ج) رمضان میں ✔
(د) ذی الحج میں

۱۳۱. لفظ "زکوة" کے لفظی معنی ہے:
(الف) کمائی
(ب) مال
(ج) پاکیز کی ✔
(د) نفع

۱۳۲. سال میں زکوۃ لازم ہوتی ہے:
(الف) چار مرتبہ
(ب) تین مرتبه
(ج) دو مرتبه
(د) ایک مرتبہ ✔

۱۳۳. زکوۃ کے مصارف ہیں:
(الف) ۷
(ب) ۸ ✔
(ج) ۹
(د) ۱۰

۱۳۴. دین اسلام کی مالی عبادت ہے:
(الف) نماز
(ب) روزه
(ج) زكوة ✔
(د) خوش اخلاقی

۱۳۵. زکوۃ فرض ہے۔
(الف) ہر صاحب نصاب پر ✔
(ب) ہر مرد پر
(ج) ہر عورت پر
(د) ہر ایک مسلمان پر

۱۳۶. اپنے دور خلافت میں زکوۃ سے انکار کرنے والوں سے جہاد کیا:
(الف) حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ✔
(ب) حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے
(ج) حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے
(د) حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ نے

۱۳۷. نصاب زکوۃ ہے۔
(الف) ساڑھے سات تولہ سونا
(ب) ساڑھے باون تولے چاندی
(ج) "الف" اور "ب" دونوں ✔
(د) 'الف 'یا'ب ' میں سے کوئی نہیں

۱۳۸. زکوة ہے مال کے :
(الف) ۲۰ ویں نے پر
(ب) ۲۵ ویں حصے پر
(ج) ۳۰ویں حصے پر
(د) ۴۰ ویں حصے پر ✔

۱۳۹. زکوۃ کی ادائیگی کی شرح ہے:
(الف) دو فیصد
(ب) ڈھائی فیصد ✔
(ج) تین فیصد
(د) ساڑھے تین فیصلہ

۱۴۰. زکوۃ کے حقدار کو کہا جاتا ہے:
(الف) نصاب
(ب) مصرف ✔
(ج) شرح
(د) اعتکاف

۱۴۱. اللہ تعالی کے سامنے انتہائی عاجزی کرنے کو کہتے ہیں:
(الف) توحید
(ب) ایمان
(ج) اسلام
(د) عبادت ✔

۱۴۲. نماز کے لیے عربی میں لفظ استعمال ہو تا ہے:
(الف) الصوم
(ب) النوم
(ج) الصلوة ✔
(د) الفلاح

۱۴۳. سبق کے مطابق اکیلے نماز ادا کرنے کے مقابلے میں باجماعت پڑھنے کا ثواب ہے:
(الف) ۲۷ گنا ✔
(ب) ۲۵ گنا
(ج) ۲۰ گنا
(د) ۱۰ گنا

۱۴۴. نماز ہر مسلمان عاقل و بالغ مرد و عورت پر دن اور رات میں فرض ہے:
(الف) دو مرتبہ
(ب) تین مرتبه
(ج) چار مرتبہ
(د) پانچ مرتبہ ✔

۱۴۵. پانچ نمازیں فرض ہوئیں:
(الف) ہجرت کے موقع پر
(ب) فتح مکہ کے موقع پر
(ج) معراج کے موقع پر ✔
(د) غزوہ بدر کے موقع پر

۱۴۶. معراج کا واقعہ پیش آیا:
(الف) ہجرت مدینہ سے ایک سال قبل ✔
(ب) ہجرت مدینہ سے دو سال قبل
(ج) ہجرت مدینہ کے ایک سال بعد
(د) ہجرت مدینہ کے دو سال بعد

۱۴۵. قرآن مجید میں اس عبادت کا سب سے زیادہ ذکر کیا گیا ہے:
(الف) نماز ✔
(ب) زکوة
(ج) روزے
(د) حج

۱۴۶. حدیث شریف کے مطابق نماز شروع کرنے کا حکم ہے:
(الف) پانچ سال کی عمر میں
(ب) سات سال کی عمر میں ✔
(ج) نو سال کی عمر میں
(د) دس سال کی عمر میں

۱۴۷. آخرت میں تمام انسانوں کو جس جگہ جمع کیا جائے گا اس کا نام ہے:
(الف) عالم برزخ
(ب) حشر کا میدان ✔
(ج) پل صراط
(د) قیامت

۱۴۸. قرآن مجید کو کون سی چیز دو سری کتابوں سے ممتاز کرتی ہے:
(الف) حفاظت ✔
(ب) ضخامت
(ج) قدامت
(د) جدت

۱۴۹. مشہور آسمانی کتابیں ہیں:
(الف) تین
(ب) چار
(ج) پانچ
(د) چھ

۱۵۰. حضرت موسی علیہ السلام پر نازل ہوئی:
(الف) تورات ✔
(ب) زبور
(ج) انجیل
(د) قرآن مجید

۱۵۱. زبور نازل ہوئی:
(الف) حضرت محمد خاتم النبین صلى الله عليه وسلم پر
(ب) حضرت عیسی علیہ السلام پر
(ج) حضرت موسی علیہ السلام پر
(د) حضرت داود علیہ السلام پر ✔

۱۵۲. حضرت عیسی علیہ السلام پر نازل ہوئی:
(الف) تورات
(ب) زبور
(ج) انجیل
(د) قرآن مجید

۱۵۳. قرآن مجید حضرت محمد رسول الله خاتم النبین صلى الله عليه وسلم پر نازل ہوا:
(الف) تقریبا ۲۰ سال کے عرصے میں
(ب) تقر یبا ۲۳ سال کے عرصے میں ✔
(ج) تقریبا ۲۵ سال کے عرصے میں
(د) تقریبا ۲۷ سال کے عرصے میں

۱۵۴. اللہ تعالی کی آخری اور مکمل کتاب ہے جو قیامت تک بنی نوع انسان کی ہدایت کے لیے ہے:
(الف) تورات
(ب) زبور
(ج) انجیل
(د) قرآن مجید ✔

۱۵۵. ایک مکمل ضابطہ حیات اور انسانوں کے لیے ایک کامل دستور عمل ہے:
(الف) تورات
(ب) زبور
(ج) انجیل
(د) قرآن مجید ✔

۱۵۶. موت کے بعد آنے والی زندگی کو کہا جاتا ہے:
(الف) دنیا
(ب) جنت
(ج) جہنم
(د) آخرت ✔

۱۵۷. ایک قول کے مطابق "دنیا آخرت کے لیے ہے":
(الف) راستہ
(ب) پل
(ج) کھیتی ✔
(د) ذریعہ

۱۵۸. دوبارہ زندہ ہونے کے بعد تمام انسان حساب کتاب کے لیے جمع ہوں گے :
(الف) پل صراط پر
(ب) اعراف پر
(ج) قبر میں
(د) محشر میں ✔

۱۵۹. آخرت " کے معنی ہیں:
(الف) بعد میں آنے والی چیز ✔
(ب) پلٹ کے آنے والی چیز
(ج) بدل جانے والی چیز
(د) ختم ہو جانے والی چیز

۱۶۰. انسان کی موت کے بعد زندور بہتی / رہتا ہے اس کی / کا:
(الف) ضمیر
(ب) نفس
(ج) روح ✔
(د) جسم

۱۶۱. دنیا جگہ ہے۔
(الف) کھیل کود کی
(ب) آزمائش کی ✔
(ج) ہنسی مذاق کی
(د) آرام و سکون کی

۱۶۲. آخرت کا آغاز ہوتا ہے۔
(الف) موت سے ✔
(ب) قیامت سے
(ج) حشر سے
(د) پل صراط سے

۱۶۳. مرنے اور دوبارہ زندہ ہونے کے در میان کے وقت کو کہتے ہیں:
(الف) عالم محشر
(ب) عالم ارواح
(ج) عالم غائب
(د) عالم برزخ ✔

۱۶۴. قرآن کریم کی آیات کا ایک بڑا حصہ ہے:
(الف) عقیدہ رسالت کے بارے میں
(ب) عقیدہ آخرت کے بارے میں ✔
(ج) عبادات کے بارے میں
(د) عالم برزخ کے بارے میں

۱۶۵. عالم برزخ جنت اور جہنم کے مختلف مناظر حضور کریم خاتم النبین صلى الله عليه وسلم کو دکھائے گئے تھے۔
(الف) شب قدر میں
(ب) شب برات میں
(ج) شب معراج میں ✔
(د) حجتہ الوداع میں

۱۶۶. دنیا کی زندگی ہے:
(الف) عارضی ✔
(ب) مستقل
(ج) خوبصورت
(د) منقطع

۱۶۷. نبوت لفظ کی معنی ہیں:
(الف) پیغام پہنچانا
(ب) حکم کرنا
(ج) انتخاب کرنا
(د) خبر دینا ✔

۱۶۸. اولو العزم ( بڑی ہمت والے) صفت ہے:
(الف) کچھ انبیائے کرام کی ✔
(ب) کچھ صحابہ کرام کی
(ج) کچھ مومنوں کی
(د) کچھ اولیأ کی

۱۶۹. جس رسول کے بعد پچھلی شریعتیں منسوخ ہوئی وہ ہیں:
(الف) حضرت آدم علیه السلام
(ب) حضرت ابراہیم علیه السلام
(ج) حضرت عیسٰی علیه السلام
(د) حضرت محمد رسول الله عخاتم النبین صلى الله عليه وسلم ✔

۱۷۰. رسالت کا مطلب ہے :
(الف) پیغام پہنچانا ✔
(ب) حکم کرنا
(ج) انتخاب کرنا
(د) خبر دینا

۱۷۱. وبیت کی لغوی معنی ہیں:
(الف) پیغام پہنچانا
(ب) حکم دینا
(ج) عطا کرنا ✔
(د) خبر دینا

۱۷۲. رسالت قیامت تک ہمیشہ رہنے والی ہے:
(الف) حضرت موسی علیه السلام
(ب) حضرت ابراہیم علیه السلام کی
(ج) حضرت عیسٰی علیه السلام کی
(د) حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلى الله عليه وسلم کی ✔

۱۷۳. عربی زبان میں "ختم " کا مطلب ہے:
(الف) مہر لگا کر بند کرنا
(ب) انجام کو پہنچانا
(ج) الف اور " ب " دونوں ✔
(د) ان میں سے کوئی نہیں

۱۷۴. نبوت ورسالت ملتی ہے:
(الف) عبادات سے
(ب) اللہ تعالی کی عطا سے ✔
(ج) ذاتی کوششوں سے
(د) کمائی سے

۱۷۵. اللہ تعالٰی کو اس کی ذات وصفات میں واحد ماننے کا نام ہے:
(الف) ایمان
(ب) عقيدۂ
(ج) توکل
(د) توحید ✔

۱۷۶. شراکت اور حصے داری کے لیے لفظ استعمال ہوتا ہے:
(الف) شرک ✔
(ب) نفاق
(ج) فسق
(د) کفر

۱۷۷. شرک کی ضد ہے:
(الف) عقیدہ توحید ✔
(ب) عقیدۂ رسالت
(ج) عقید ۂ آخرت
(د) عقید ۂ بعث بعد الموت

۱۷۸. لفظ " توحید " کے لغوی معنی ہیں:
(الف) ایمان لانا
(ب) اکیلا ماننا ✔
(ج)سچا ماننا
(د) زور آور ماننا

۱۷۹. اعلان نبوت کے بعد رسول اللہ خاتم النبین صلى الله عليه وسلم نے مکے والوں کو سب سے پہلے دعوت دی :
(الف) توحید کی ✔
(ب) نماز کی
(ج) جہاد کی
(د) زکوة کی

۱۸۰. اللہ اپنے افعال یا اعمال میں اکیلا ہے ، یہ ہے:
(الف) توحید ذاتی
(ب) توحید صفاتی
(ج) توحید فعلی ✔
(د) یہ سب

۱۸۱. اللہ تعالی اس گناہ کو نہیں بخشے گا:
(الف) نماز ترک کرے
(ب) قتل
(ج) جھوٹ
(د) شرک ✔

۱۸۲. شرک کی قسمیں ہیں:
(الف) ایک
(ب) دو
(ج) تین ✔
(د) چار

GO TO TOP



No comments:

Post a Comment