Friday 20 July 2018

اردو گرامر - لفظ کی اقسام (کلمہ، مہمل) اور کلمہ کی اقسام ( اسم، فعل، حرف)

اردو گرامر
فہرست



OR

 لفظ کی اقسام

 لفظ کی دو قسمیں ہیں ۔ کلمہ اور مہمل

1- کلمہ:-

 وہ لفظ ہے جس کے کچھ معنی ہوں یا بامعنی الفاظ کو"کلمہ" کہتے ہیں- جیسے کھانا ۔ پانی - قلم - دوات - روٹی - سود وغیرہ-

2- مہمل :-

وہ لفظ ہے جس کے کچھ معنی نہ ہوں یا بے معنی الفاظ کو "مہمل" کہتے ہیں-  جیسے وانا ۔ وانی - ولم - ووات -  ووٹی - سلف وغیرہ


 کلمہ کی اقسام


کلمہ کی تین اقسام ہیں۔

1- اسمَ:- 

وہ کلمہ جو کسی شخص، جگہ، کیفیت یا چیز کا نام ہو۔ اسکو "اسم" کہتے ہیں- مثلا:

i) پاکستان، کراچی، لاہور،اسلام آباد،
 ii) فصیح، ثاقب، شاہدہ، منتظر، حنا، 
iii) پہاڑ، دریا، سمندر، زمین، آسمان،
iv)  کرسی، میز، قلم، دوات، گھڑی، کمپیوٹر وغیرہ

2- فعل:

 وہ کلمہ جس میں کسی کام کا کرنا، ہونا یا سہنا پایا جائے اور جو زمانے کو بھی ظاہر کرے- "فغل" کہلااے ہے- مثلا:

i) فیصل کرکث کھیل رہا ہے- 
ii) مالی پھول توڑ رہا ہے-
iii) سرفراز اسکول جاۓ گا-
iv) ابا جان نے کار خریدی-
v) حرا خط لکھے گی-
vi) ہم نے میچ جیتا-
vii) سوتا ہے، سوئے گا، کھائے گا، کھاتا ہے، پیتا ہے، پیئے گا، پڑھا لکھا ہے، پڑھے گا، وہ آتا ہے
viii) اسلم آیا، عرفان گیا وغیرہ۔

3- حرف: 

وہ کلمہ ہے جو نہ تو اسم ہو اور نہ ہی فعل ہو اور نہ الگ اپنے کوئی مغنی رکھتا ہو- حرف ایسا لفظ ہے جو خود بے مغنی ہو مگر الفاظ کے ورمیان استغمال ہو کر بات کو با مقصد بنانے کا سبب بنتا ہو۔ مثلا:
 i) کی۔ کا۔ کے، کو، تک، پر، سے، اور وغیرہ



No comments:

Post a Comment