Search This Blog

Monday 22 October 2018

Urdu for Class IX- Chapter No.1


مولانا شبلی نعمانی

ولادت 1857     وفات 1914

مولانا شبلی نام اور شمس العلماء خطاب تھا۔ نعمانی، امام اعظم ابو حنیفہ، نعمان بن ثابت سے عقیدت کی وجہ سے خود اضافہ کیا۔ والد کا نام شیخ حبیب اللہ تھا۔ اعظم گڑھ (ہندوستان) میں پیدا ہوۓ۔
ابتدائ تعلیم اعظم گڑھ کے مدرسے سے حاصل کی۔ آپ کی لیاقت کی وجہ سے سر سید نے علی گڑھ کالج میں عربی کا استاد مقرر کیا۔  یہیں آپ کی تصنیفی زندگي کا آغاز ہوا۔ آپ نے مصر، ترکی، روم اور شام کے سفر کۓ اور وہاں کے کتاب خانوں سے مواد حاصل کیا۔  ترکی کے سلطان نے آپ کو "تمغاۓ مجیدی" عطا کیا۔
مولانا شبلی شاعر، ادیب، فلسفی، قانون دان، ماہر تعلیم، عالم دین اور مورخ تھے ۔ آپ کی تصانیف میں "المامون، سیرت النعمان، الفاروق، الغزالی، سوانح مولانا روم، مقالات شبلی اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ والیہ وسلم " جیسی بلند پایۂ کتابیں ہیں۔

-----------------------------------------------------------------

اخلاق نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم 


الفاظ / معنی



نمبر شمار الفاظ معنی
1.اعانتمدد
2.اذن مانگنا.اجازت مانگی
3.اوصافخوبیاں (وصف کی جمع)
4.احکامہدایات (حکم کی جمع)
5.اظہار تشکرشکریہ ادا کرنا 
6.آں حضرتحضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم "آں" بہ طور تعظیم ہے-
7.برا کلمہبری بات
8.بلند پایہاعلی مقام
9.بینائینظر
10.بے باکیبےخوفی
11.بہ نفس نفیسبہ ذات خود
12.باریابیخدمت میں حاضری
13.پروردہپلا ہوا
14.پیش دستیپہل کرنا
15.تنگ کیرزیادتی یا سختی کرنے والا
16.تناولکھانا کھانا
17.تصنیفی زندگیزندگی کا وہ حصہ جس میں انسان لکھتا پڑھتا ہے
18.تنگ دلبرا ماننے والا
19.تنگ کیرستانے والا
20.تاملہچکچاہث
21.ٹوہکھوج، تلاش
22.خوش صحبتوہ شخص جس کی باتوں میں دل لگے
23.خطابتعریفی لقب جو حکومت کسی شخص کو اس کی خدمت کے نتیجے میں عطا کرتی ہے
24.خندہ جبیںہنس مکھ
25.خاطر شکنیدل توڑنا
26.درگزرمعاف کرنا
27.دریافتپوچھنا
28.دستوررواج
29.دفعتۂ اچانک
30.رضی اللہ تعالی عنہا اللہ اس سے راضی ہوا (خاتون)
31.راست گوسیدھی سچی بات کہنے والا
32.رخ پھیرناملھہ موڑنا
33.زعفرانخوشبوں دار پتیاں
34.زوجیت بیوی ہونا
35.سفارتوفد
36.شمس العلماءعالموں کا سورج
37.صلی اللہ علیہ والہ وسلماللہ تعالی حضور پاک صلی اللہ  علیہ والہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آل پر رحمت نازل فرماۓ
38.صلۂ رحمیماں کے رشتے کی وجہ سے کسی سے نیک سلوک کرنا
39.ضیافتدعوت,  مہمان نوازی
40.عیب گیریکسی کی برائی کرنا
40.قدم رنجہکتشریف لانا
40.مرعوب رعب میں آیا ہوا
40.مقروضجس پر قرض ہو
40.ماخوذلیا گیا
40.نرم خونرم مزاج ، رحم والے
40.وقار و متانتتہزیب، شان والا، سنجیدگی 
40.ہم رکابسوار کے ساتھ سواری پر سوار ہونے والا

---------------------------------------------















No comments:

Post a Comment