Search This Blog

Monday, 6 January 2020

Islamiat اسلامیات - For Class IX - Surah E AnFaal - سورۃ الانفال - مشق کی آیات کا ترجمہ

Go To Index

سورۃ الانفال
مشق کی آیات کا ترجمہ


ترجمہ: اللہ سے ڈرو اور آپس میں صلح رکھو۔


ترجمہ: اگر ایمان رکھتے ہو تو اللہ اور اسکے رسول (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کے حکم پر چلو۔


ترجمہ: اور جب انہیں اسکی آیات پڑھکر سنائی جاتی ہیں تو انکا ایمان اور بڑھ جاتا ہے


ترجمہ: اے اہل ایمان والو! جب میدان جنگ میں کفار سے تمہارا مقابلہ ہو تو ان سے پیٹھ نہ پھیرنا۔


ترجمہ: اے محمد (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) جس وقت تم نے کنکریاں پھینکی تھیں تو وہ تم نے نہیں پھینکی تھیں بلکہ اللہ نے پھینکی تھیں


ترجمہ: تمہاری جماعت خواہ کتنی ہی کثیر ہو تمہارے کچھ بھی کام نہ آۓ گی۔


ترجمہ: اور ان لوگو جیسے نہ ہونا جو کہتے ہیں کہ ہم نے (حکم الہی) سن لیا مگر (حقیقت میں) نہیں سنتے۔


ترجمہ: کوئی شک نہیں کہ اللہ کے نزدیک تمام جانداروں سے بدتر بہرے گونگے ہیں جو کچھ نہیں سمجھتے۔


ترجمہ: اور جان رکھو کہ اللہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوجاتا ہے۔


ترجمہ: اور اس فتنے سے ڈرو جو خصوصیت کے ساتھ انہیں لوگوں پر واقع نہ ہوگا جو تم میں سے گنہگار ہیں۔


ترجمہ: اور جان رکھو کہ تمہارا مال اور اولاد بڑی آزمائش ہے اور یہ کہ اللہ کے پاس (نیکیوں کا) بڑا ثواب ہے۔


ترجمہ: اور اللہ ایسا نہ تھا کہ جب تک اے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم آپ ان میں تشریف فرما ہیں انہیں عذاب دے اور ایسا نہ تھا کہ وہ بخشش مانگیں اور انہیں عذاب دے۔


ترجمہ: جو لوگ کافر ہیں اپنا مال خرچ کرتے ہیں کہ (لوگوں) کو اللہ کہ رستے سے روکیں سو ابدی اور خرچ کریں گے مگر آخر وہ (خرچ کرنا) ان کیلۓ (موجب) افسوس ہوگا اور وہ مغلوب ہوجائیں گے۔


ترجمہ: اور ان لوگوں سے لڑتے رہو یہاں تک کہ فتنہ (یعنی کفر کا فساد) باقی نہ رہے اور دین سب اللہ ہی کا ہوجاۓ۔


ترجمہ: مومنوں! جب (کفار کی) کسی جماعت سے تمہارا مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو اور اللہ کو بہت یاد کرو تاکہمراد حاصل کرو۔


ترجمہ: اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حکم پر چلو ور آپس میں جھگڑا نہ کرنا کہ (ایسا کرو گے تو) تم بزدل ہوجاؤگے اور تمہارا اقبال جاتا رہے گا اور صبر سے کام لو کہ اللہ صبر کرنۓ والو کا مددگار ہے۔


ترجمہ: اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جو اتراتے ہوۓ (یعنی جق کا مقابلہ کرنے کیلۓ) اور لوگوں کو دکھاانے کیلۓ گھروں سے نکل آۓ اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور جو یہ اعمال کرتے ہیں اللہ ان پر احاطہ کۓ ہوۓ ہیں۔


ترجمہ: اورکاش تم اس وقت (کی کیفیت) دیکھو جب فرشتے کافروں کی جانیں نکالتے ہیں ان کے مونہوں اور پیٹھوں پر (کوڑے اور ہتھوڑے وغیرہ) مارتے (ہیں اور کہتے ہیں) کہ (اب) عذاب آتش (کا مزہ) چکھو۔ یہ ان اعمال کی سزا ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہیں اور یہ (جان رکھو) کہ اللہ بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔


ترجمہ: اور جہاں تک ہوسکے قوت (نشانہ بازی) سے اور گھوڑوں کے تیار رکھنے سے ان کے (مقابلے کے) لۓ مستعد رہو کہ اس سے اللہ کے دشمنوں اور تمہارے دشمنوں اور ان کے سوا اور لوگوں پر جن کو تم نہیں جانتے اور اللہ جانتا ہے ہیبت بیٹھی رہے گی۔





1 comment:

  1. Sir kya aap surah anfal i ayat ki tafseer upload kardaingy
    Plzz upload kardain har ayat ki tafseer

    ReplyDelete